ETV Bharat / city

ملک میں اب تک 16 خواتین وزرائے اعلیٰ بنیں - سوچیتا کرپلانی، نندنی ستپتی، ششیکلا کاکوڈر، انوارہ تیمور، وی این جانکی رام چندرن، جے للیتا، مایاوتی، راجندر کور بھٹل، رابری دیوی، سشما سوراج، شیلا دکشت، اوما بھارتی، وسندھرا راجے، ممتا بنرجی اور محبوبہ مفتی

پہلی وزیر اعلی سوچیتا کرپلانی 1908 میں پیدا ہوئی تھیں جبکہ محبوبہ مفتی 1959 میں پیدا ہوئیں۔ رابڑی دیوی سب سے کم عمر 39 برس میں وزیر اعلی بنیں جبکہ آنندی بین پٹیل سب سے زیادہ عمر 73 برس میں وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں۔

Mamata becomes one of the longest-serving woman CMs in India

author img

By

Published : May 4, 2021, 10:01 PM IST

نئی دہلی: آسام، بہار، دہلی، گوا، گجرات، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش اور مغربی بنگال سمیت پورے ملک کی 13 ریاستوں میں 16 خواتین وزرائے اعلی بنیں۔

محترمہ ممتا بنرجی کل مغربی بنگال کی وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیں گی۔ ان خواتین وزرائے اعلیٰ میں سوچیتا کرپلانی، نندنی ستپتی، ششیکلا کاکوڈر، انوارہ تیمور، وی این جانکی رام چندرن، جے للیتا، مایاوتی، راجندر کور بھٹل، رابڑی دیوی، سشما سوراج، شیلا دکشت، اوما بھارتی، وسندھرا راجے، ممتا بنرجی اور محبوبہ مفتی شامل ہیں۔

پہلی وزیر اعلی سوچیتا کرپلانی 1908 میں پیدا ہوئی تھیں جبکہ محبوبہ مفتی 1959 میں پیدا ہوئیں۔ سب سے کم عمر وزیر اعلی کے طور پر رابڑی دیوی 39 برس کی عمر میں وزیر اعلی بنیں، جبکہ سب سے زیادہ عمردراز وزیر اعلی آنندی بین پٹیل 73 برس میں بنیں۔

تین ریاستوں سے دو وزرائے اعلیٰ بنیں۔ تمل ناڈو سے وی این جانکی رام چندرن اور جے للیتا اور اترپردیش سے مایاوتی اور اوما بھارتی اور دہلی سے شیلا دکشت اور سشما سوراج شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پانچ بار وزیر اعلی بننے کا سہرا جے للیتا کو حاصل ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.