انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کھڑگ پور، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹکنالوجی (آئی آئی ایس ٹی) شیو پور نے کورونا وائرس کے خطرہ کے سبب تمام تعلیمی سرگرمیوں کو احتیاط کے طور پر 31 مارچ تک ملتوی کردیا ہے۔
ڈائریکٹر آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے تیواری نے کہا کہ کیمپس اور ہاسٹل میں مقیم کے طلباء اور رہائشیوں کو باہر سے باہر نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ باہر رہنے والے طلباء کو گھر میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے۔
انہوں نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام سیمینارز، کانفرنسیں اور ورکشاپ آئندہ اطلاع تک ملتوی کردئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کیمپس اور ہاسٹل میں آنے والوں پر نظر رکھے۔'
تیواری نے کہا کہ طلبا کے لیے آن لائن کلاسز کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ IIEST کے رجسٹرار نے کہا کہ تمام کلاسوں کو 31 مارچ تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے اور طلباء کو کیمپس چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مغربی بنگال حکومت نے بھی ریاست کے تمام کالج اور یونیورسٹیوں کو 31مارچ تک بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔