ETV Bharat / city

ندی میں پانی کے تیز بہاؤ کے سبب نوجوان غرقاب - ندی میں طغیانی

ایک 18 سالہ نوجوان ندی میں ڈوب گیا۔ مذکورہ واقعہ ارریہ کے کھریا بستی سے بانسباڑی جانے والی سڑک کے درمیان کا ہے۔

ندی میں پانی کے تیز بہاؤ کے سبب نوجوان غرقاب، تلاش جاری

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 9:58 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں مسلسل بارش کے سبب جہاں ایک طرف ندیوں میں طغیانی ہے وہیں دوسری جانب پانی کے تیز بہاؤ کے سبب ایک 18 سالہ نوجوان ندی میں ڈوب گیا۔

ندی میں پانی کے تیز بہاؤ کے سبب نوجوان غرقاب، تلاش جاری

ڈوبنے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر دوڑ پڑے، اطلاع ملتے ہی نگر تھانہ کے ایس ایچ او کنگ کندن بھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔

کشتی کے سہارے ڈوبنے والے نوجوان کی کھوج بین جاری ہے، تادم تحریر اب تک نوجوان کی برآمدگی نہیں ہو سکی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ' مذکورہ واقعہ کھریا بستی سے بانسباڑی جانے والی سڑک کے درمیان کا ہے، نوجوان کا نام محمد ساجد ولد محمد سجاد ہے جو کھریا بستی کا رہنے والا تھا۔

ساجد سڑک پر بہہ رہے پانی سے موٹر سائیکل دھو رہا تھا، اتنے میں پانی کے تیز بہاؤ سے ساجد کا پاؤں پھسل گیا اور گاڑی سمیت وہ پانی کے اندر چلا گیا، مقامی لوگ اسے بچانے کی غرض سے دوڑے لیکن پانی کے بہاؤ میں دور جا چکا تھا۔

کھریا بستی کے مکھیا نمائندہ معصوم رضا نے کہا کہ اس سڑک پر ہر برس حادثہ پیش آتا ہے پھر بھی انتظامیہ کی جانب سے بے توجہی برتی جاتی ہے، ابھی بارش کے پیش نظر ارریہ ریڈ ژون میں ہے۔

مزید پڑھیں:'جرائم اور بے روزگاری کا مرکز بن چکا ہے بہار'

مسلسل بارش کے سبب سڑکوں پر پانی بہہ رہا ہے ان سب کے باوجود ضلع انتظامیہ نے سڑک کے دونوں جانب سے بیریکٹنگ نہیں کی ہے، ضلع انتظامیہ نے اگر توجہ کی ہوتی تو شاید یہ حادثہ پیش نہیں آتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.