ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کی رہنے والی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ علاقے کے ایک شخص نے شادی کا جھانسہ دے کرریپ کیا ۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ محلے کہ ایک شخص نے اسے شادی کا جھانسہ دےکر اس سے ریپ کر تار ہا اور اب شادی سے انکار کر رہا۔
نابالغ لڑکی سٹی ایس پی دربھنگہ یوگیندر کمار کے دفتر کے سامنے درخواست لےکر کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں: نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی
ای ٹی وی بھارت کو اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے نابالغ لڑکی نے کہا کہ میں ابھی سیٹی ایس پی دربھنگہ کے پاس انصاف لینے آئی ہوں۔
نابالغ لڑکی نے بتا یا کہ ہمارے ساتھ ہمارے محلے کے دلشاد نامی شخص نے شادی کا جھانسا دیکر میری آبرو ریزی کی ۔
جب میں اپنی شکایت لےکر خاتون تھانہ کے پاس گئی تو تھانہ انچارج میڈم نے ہماری شکایت نہیں سنی اور الٹا مجھے گالی بکنا شروع کر دیا۔
لڑکی کہنا ہے کہ خاتون تھانہ ملزم سے ملی ہوئی ہے، کیونکہ میں وہاں انصاف لینے گئی تھی تو انہوں نے الٹا مجھے ہی لعن و طعن کرنا شروع کیا۔
اب میں ایس پی دربھنگہ کے پاس اس امید سے آئی ہوں کہ مجھے یہاں انصاف ملے، ورنہ میں خودکشی کر لوں گی -
اس پورے معاملے پر وارڈ کونسلر عبداللہ نے اس عصمت دری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 20 اکتوبر کو یہ معلوم ہوا کہ یہ واقعہ پیش آیا ہے، تو میں نے ملزم لڑکے کے والد سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، بلکہ ان کے لڑکے کو پھنسایا جا رہا ہے۔
لیکن لڑکی کے مطابق اس کے ساتھ شادی کا جھانسا دے کر ریپ کے واردات انجام دئے گئے ہیں۔