ETV Bharat / city

دربھنگہ: 'ملک بچاؤ آئین بچاؤ 'ریلی کا انعقاد

ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں دربھنگہ کے مختلف گاؤں سے لے کر شہر تک کی عوام نے شرکت کی، اس ریلی میں مسلم و غیر مسلم دونوں شامل تھے، لوگوں کی ریلی پر امن طریقے سے دربھنگہ کے قلاگھاٹ سے چل کر دربھنگہ کلکٹر آفس کے قریب پولو میدان میں آکر جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگئی۔

protest against caa nad nrc
دربھنگہ: 'ملک بچاؤ آئین بچاؤ 'ریلی کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 23, 2019, 5:56 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف یوں تو پورے بھارت میں مسلسل کہیں پر امن، تو کہیں پر تشدد مظاہرے جا ری ہیں۔

شہریت ترمیم قانون اور این آر سی سے متعلق ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بھی پچھلے کئی دنوں سے احتجاج ہو رہے ہیں۔

اسی ضمن میں آج ضلع دربھنگہ میں مختلف مسلم تنظیموں نے ملک بچاؤ آئین بچاؤ جمہوریت بچاؤ مھم کے تحت ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا۔

دربھنگہ: 'ملک بچاؤ آئین بچاؤ 'ریلی کا انعقاد

ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں دربھنگہ کے مختلف گاؤں سے لے کر شہر تک کی عوام نے شرکت کی، اس ریلی میں مسلم و غیر مسلم دونوں شامل تھے، لوگوں کی ریلی پر امن طریقے سے دربھنگہ کے قلاگھاٹ سے چل کر دربھنگہ کلکٹر آفس کے قریب پولو میدان میں آکر جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگئی۔

اس احتجاجی ریلی میں شامل ہونے والے تقریباً سبھی افراد کے ہاتھوں میں این آر سی اور سی اے اے واپس لو، ملک بچاؤ آئین بچاؤ جیسے نعرے والے بینرز تختی ہاتھوں میں تھے وہیں لوگوں نے کلکٹر دربھنگہ کو بھی اپنا میمورنڈم سونپا

اس دوران سابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے بھی اس احتجاجی ریلی کو خطاب کیا اور ہمیں آزادی چاہیے، لڑکر لیں گے، جب تک ہے سانس تب تک لڑیں گے جیسے نعرے بھی لگائے، وہیں انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جو لوگ اس ملک میں برسوں سے ہیں انہوں نے اس مٹی کو سینچا ہے حکومت ان سے کہ رہی ہے کہ تم اس ملک میں رہنے کا سرٹیفکیٹ لاؤ۔

پپو یادو نے مزید کہا کہ تمہیں لنگی اور دھوتی والے سے نفرت کیوں، انہوں نے کہا کہ جب تک میری سانس چلتی رہے گی اس ملک میں نفرت پھیلانے والے کے خلاف اپنی لڑائی لڑتا رہوں گا۔

وہیں اس احتجاجی ریلی میں شامل دربھنگہ وارڈ کے ایک وارڈ کونسلر نفیس الحق رنکو نے کہا کہ جس طرح سے سی اے اے لایا گیا ہے اور این آر سی لانے کی تیاری ہے اس سے ملک میں احتجاج شروع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: کٹاریہ

واضح رہے کہ یہ ریلی مرکزی حکومت کے خلاف این آر سی اور سی اے اے کے خلاف منعقد کی گیی تھی، جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے لوگوں نےمرکزی حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Intro:دربھنگہ - یوں تو پورے ملک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا دور پچھلے دس دنوں سے جاری ہے، وہیں صوبہ بہار کے دربھنگہ میں بھی احتجاج پچھلے کئ دنوں سے ہو رہے ہیں اس کڑی میں آج بروز سوموار کو دربھنگہ میں مختلف مسلم تنظیموں نے، ملک بچاؤ، آعین بچاؤ، جمہوریت بچاؤ مھم کے تحت ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا جس میں لاکھوں کی تعداد میں دربھنگہ کے مختلف گاؤں سے لیکر شہر تک کے عوام نے شرکت کی اس ریلی میں مسلم غیر مسلم دونوں سامل تھے ان لوگوں کی ریلی پر امن طریقے سے دربھنگہ کے قلاگھاٹ سے چل کر دربھنگہ کلکٹر آفس کے قریب پولو میدان میں آکر جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگئی، اس احتجاجی ریلی میں شامل ہونے والے تقریباً سبھی افراد کے ہاتھوں میں این آر سی اور سی اے بی واپس لو، ملک بچاؤ آعین بچاؤ جیسے سلوگن والے بینر تختی ہاتھوں میں تھے وہیں ان لوگوں نے کلکٹر دربھنگہ کو بھی اپنا میمورنڈم سونپا،

Body:اس دوران سابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے بھی اس احتجاجی ریلی کو خطاب کیا اور موجود بھیڑ سے ہمیں آذری چاہیے، لڑکر لیں گے، جب تک ہے سانس تب تک لڑیں گے جیسے نعرے بھی لگائے، وہیں انہوں نے ریلی سے خطاب کرنے کے بعد اپنی گاڑی میں سوار ہوکر بھیڑ کو دیکھتے ہوئے کہا کہ تم پہلے ہی کہہ دئے تھے کہ میں مزہب کے نام پر بل لاؤں گا، تم نفرت کی سیاست کیوں کرتے ہو، جو لوگ اس ملک میں برسوں سے اس مٹی کو سینچا ہے اسے کہتے ہو کہ تم اس ملک میں رہنے کا سرٹیفکیٹ لاؤ، تمہیں لنگی اور دھوتی والے سے نفرت کیوں، یہ اسارہ مرکزی حکومت کے طرف تھا پپو یادو کا وہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہے میری سانس میں اس ملک میں نفرت پھیلانے والے کے خلاف اپنی لڑائی لڑتا رہوں گا - - -
وہیں اس احتجاجی ریلی میں شامل دربھنگہ کے ایک وارڈ کے وارڈ کونسلر نفیس الحق رنکو نے کہا کہ جس طرح سے سی اے اے لایا گیا ہے اور این آر سی لانے کی تیاری ہے اس سے ملک میں احتجاج شروع ہو گیا اسی کڑی میں آج یہ ریلی مرکزی حکومت کے خلاف این آر سی اور سی اے اے واپس لینے کے لئے انعقاد کیا گیا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شامل ہوئ ہے جس مسلم ہندو دونوں مزہب کے لوگ شامل ہیں، اگر مرکزی حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیتی ہے تو اسی طرح احتجاج ہم لوگوں کا جاری رہے گا - - -

بائٹ - - - پپو یادو ،سابق رکن پارلیمنٹ ،
بائٹ - - - نفیس الحق رنکو، واڑڈ کونسلر دربھنگہ

Conclusion:آگے دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کیا اسی طرح پورے ملک میں احتجاج شروع رہے گا یا مرکزی حکومت اس بل کو واپس لے گی - - -

(خبر voice over کے ساتھ ہے - -) -
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.