ETV Bharat / city

بارش کے سبب ارریہ پانی-پانی

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں گزشتہ تین روز سے ہو رہی بارش سے شہر و مضافات کے علاقوں میں کئی جگہ پانی جمع ہو گیا ہے۔ اس کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش کے سبب ارریہ پانی-پانی
author img

By

Published : Jul 12, 2019, 5:19 PM IST

آج صبح سے مسلسل ہو رہی بارش نے شہر کو ندی میں تبدیل کر دیا ہے۔ کچھ دنوں قبل تک ارریہ کی عوام امس بھری گرمی اور چلچلاتی دھوپ سے پریشان تھی، لیکن اب مسلسل تین روز سے ہو رہی بارش نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

ایک مقامی کا کہنا ہے کہ بارش کا اثر یومیہ زندگی پر بھی پڑ رہا ہے۔ بارش کی وجہ سے عوام گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں، جس وجہ سے ارریہ کی اہم مارکیٹ، ضلع کلکٹریٹ، عدالت، صدر ہسپتال وغیرہ خالی پڑے ہیں۔ علاوہ ازیں سبزی منڈی میں دوکاندار خالی بیٹھے عوام کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

بارش کے سبب ارریہ پانی-پانی

ایک دوسرے مقامی نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے بچوں کو اسکول جانے میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔ مسلسل بارش نے صاف صفائی کے معاملے میں نگر پریشد کے دعویٰ کی قلعی کھول دی ہے۔

شہر کے ضلع کلکٹریٹ، آشرم روڈ، اسلام نگر، گاچھی ٹولہ، زیرو مائل، اے ڈی بی چوک، مہادیو چوک وغیرہ پر پانی اور کچڑے کا زبردست جماؤ ہے۔ نگر پریشد ہمیشہ کہتی ہے برسات سے قبل پورے انتظامات کر لیے گئے ہیں مگر یہ دعویٰ بھی کھوکھلا نکلا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ ابھی محض تین دنوں کی بارش میں یہ حال ہے، ابھی پورے تین ماہ برسات کے باقی ہیں۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے نگر پریشد سے اپیل کی ہے کہ نالوں کی صفائی کرائی جائے اور جمع کچڑے کو اٹھایا جائے نہیں تو یہ بیماری کو دستک دے سکتی ہے۔

Intro:تین دنوں سے ہو رہی بارش سے ارریہ شہر ہوا پانی پانی، مختلف مقامات پر آبی جماؤ

ارریہ : گزشتہ تین دنوں سے ارریہ میں رک رک کر ہو رہی بارش سے شہر و مضافات کے علاقوں میں جگہ جگہ آبی جماؤ ہوگیا ہے. آج صبح سے سے لگاتار بارش نے شہر کو جھیل میں تبدیل کر دیا ہے. کچھ دنوں قبل تک ارریہ کی عوام امس بھری گرمی اور چلچلاتی دھوپ سے پریشان تھی مگر اب لگاتار تین دنوں سے ہو رہی بارش نے جینا محال کر دیا ہے.

Body:لگاتار ہو رہی بارش کا اثر یومیہ زندگی پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے. بارش کی وجہ سے عوام گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں جس وجہ سے ارریہ کی اہم مارکیٹ، ضلع کلکٹریٹ، کورٹ، صدر ہسپتال وغیرہ خالی پڑے ہیں. علاوہ ازیں سبزی منڈی میں دوکاندار خالی بیٹھے عوام کے آنے کا انتظار کر رہی ہیں. بارش کی وجہ سے بچوں کو اسکول جانے میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. لگاتار ہو رہی بارش سے جہاں ایک طرف پورا شہر پانی پانی ہے وہیں دوسری جانب صاف صفائی کو لے کر نگر پریشد کے دعویٰ کی قلعی کھلتی ہوئی نظر آ رہی ہے.

Conclusion:شہر کے ضلع کلکٹریٹ، آشرم روڈ، اسلام نگر، گاچھی ٹولہ، زیرو مائل، اے ڈی بی چوک، مہادیو چوک وغیرہ پر پانی اور کچڑے کا زبردست جماؤ ہے. نگر پریشد ہمیشہ کہتی ہے برسات سے قبل پورے انتظامات کر لئے گئے ہیں مگر یہ دعویٰ بھی کھوکھلا نکلا. ابھی صرف تین دنوں کی بارش میں یہ حال ہے، ابھی پورے تین ماہ برسات کے باقی ہیں. اس ضمن میں مقامی لوگوں نے نگر پریشد سے اپیل کی ہے کہ نالوں کی صفائی کرائی جائے اور جمع کچڑے کو اٹھایا جائے نہیں تو یہ بیماری کو دستک دے سکتی ہے.

بائٹ..... بالیشور جھا (پہچان ، ٹیکہ لگائے ہوئے)
بائٹ.... عاصم انور
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.