ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں عام لوگ کئی پریشانیوں سے دو چار ہیں، بازاروں میں ضروریات کے سامانوں کی بھاری قلت ہے، بازار سنسان ہے، لوگ ضرورت کے تحت صرف اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ ایسے میں کئی کمپنیاں لوگوں کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے آگے آ رہی ہے تاکہ انہیں اس کورونا وائرس جیسی بیماری میں باہر نہ نکلنا پڑے۔
ایسے میں بہار کے ضلع ارریہ میں محکمہ طوانائی نے عام صارفین کے سہولت کا خیال رکھتے ہوئے موبائل گاڑی خدمات کی شروعات کی ہے تاکہ انہیں بجلی بل جمع کرنے کے لئے گھر سے باہر نہ نکلنا پڑے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان پر ایک ساتھ بجلی کا بھاڑ بھی نہ پڑے۔
اس لاک ڈاؤن میں ضلع محکمہ بجلی نے بجلی صارفین کے لئے کئی رعایت دی ہیں۔ محکمہ نے تین مہینے کا اوسط میٹر ریڈنگ کے تحت بجلی بل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لاک ڈاؤن میں بجلی صارفین تک ان کا بل رسید نہیں پہنچ رہا ہے تو وہ محکمہ کی جانب سے موبائل نمبر پر مس کال کر اپنے موبائل پر بل حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بجلی بل جمع کرنے کے لئے کامن سروس سینٹر پر بھی سہولت دی گئی ہے۔ ضلع کے تین لاکھ 70 ہزار بجلی صارفین کے لئے بجلی محکمہ کے ملازم و انجینئر کام میں لگ گئے ہیں۔
کامن سروس سینٹر ارریہ کے تحت ملازم لوگوں کے گھر گھر جا کر ان کی بقایا بجلی بل جمع لے رہے ہیں۔ جس سے بجلی صارفین راحت محسوس کر رہے ہیں۔ سی ایس سی کے منتظم رویندر کمار کے مطابق موبائل گاڑی سروس لوگوں کی پریشانی کو دھیان میں رکھتے ہوئے شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سخت ہدایت بھی ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ ہو اس لئے ہم لوگ ان کے گھر جا کر بجلی بل بقایا وصول کر رہے ہیں اور اس تعلق سے لوگوں میں بیداری بھی پیدا کی جا رہی ہے۔