کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی دہشت کو دیکھ کر ہر جگہ لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، لوگ عوام مقامات پر جانے سے گھبرا رہے رہیں، کورونا وائرس کا انفیکشن جتنی تیزی سے پھیل رہا ہے اتنی تیزی سے اس وائرس کے تعلق سے کچھ افواہیں بھی پھیل رہی ہیں۔ لوگوں کے پاس کورونا وائرس کے تعلق سے صحیح اور مکمل معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ان میں ڈر اور خوف کا ماحول بڑھتاہی جا رہا ہے۔
اس ضمن میں واٹس اپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس سے منسلک کچھ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
اس ضمن میں رام نگر پوٹھیا ذیلی صحت مراکز کے انچارج ڈاکٹر سنتوش کمار نے ای ٹی وی بھارت سے ٹیلی فونک بات چیت میں متعدد معلومات فراہم کی۔
ڈاکٹر سنتوش کمار نے کہا کہ' حال ہی میں یہ میسج وائرل ہوا تھا کہ شراب پینے سے کورونا وائرس نہیں ہوتا ہے، لہسن کھانے سے یہ وائرس نہیں پھیلے گا، تو کسی کے مطابق گو موتر میں اس کا علاج پوشیدہ ہے، ایسی بہت سی افوا ہیں جو عوام کے درمیان تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حالانکہ طبی اور صحت شعبہ اس وائرس کے تئیں لوگوں میں بیدار کرنے کے لیے گھر گھر جا کر مہم چلا رہی ہے۔
ڈاکٹر سنتوش کمار کہتے ہیں اس بیماری سے بچنے کےلیے لوگوں کو تدابیر بھی بتایا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہر سطح پر احتیاط لازمی ہے اور یہی اس سے بچاؤ کا بہتر طریقہ ہے، لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم، اے این ایم، آشا و صحت محکمہ کے دیگر اہلکار لگائے گئے ہیں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منھ کو رومال سے ڈھک کر رکھیں'۔