ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت مدرسوں کی تعمیر و ترقی کے لیے مختلف طریقے کار کے تحت کام کررہی ہے، اور مدرسوں کو اسکول کی طرز پر تمام تر بنیادی سہولیات مہیا کرانے جارہی ہے'۔
اساتذہ کی بحالی اور کمیٹی کی بدعنوانی پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ بورڈ میں بھائی بھتیجہ واد شباب پر ہے، جو افسوس ناک ہے'۔