ETV Bharat / city

کیمور: سڑک حادثہ میں ایک معمر خاتون ہلاک، مشتعل عوام نے سڑک کو بلاک کیا - کیمور میں سڑک حادثہ

ضلع کیمور کے سکندر پور کی رہاٸشی معمر خاتون اوشا دیوی اس وقت سڑک حادثے کی شکار ہوگئیں، جب وہ مکرسنکرانتی تہوار کا تحفہ لیکر اپنی بیٹی کے سسرال جارہی تھیں، حادثے کے بعد مشتعل عوام نے ہاٹا۔مہادائچ رابطہ سڑک کو بلاک کرکے گھنٹوں احتجاج کیا۔

elderly woman dead in road accident in kaimur
کیمور: سڑک حادثہ میں ایک معمر خاتون ہلاک
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 7:35 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں سڑک حادثہ کے دوران ایک خاتون کی موت ہوگٸ، حادثے کی وجہ سے مشتعل عوام نے ہاٹا۔مہادائچ رابطہ سڑک کو بلاک کرکے گھنٹوں احتجاج کیا۔

بلاک ڈیولپمینٹ افسر راجیش کمار

حادثہ اور سڑک بلاک کرنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی رکن اسمبلی زماں خان، سرکل افسر پریندر کمار، بلاک ڈولپمنٹ افسر راجیش کمار اور چین پور پولیس اسٹیشن افسر ادئے بھان سنگھ جائے حادثہ پر پہنچ کر مشتعل عوام کو سمجھانے کی کوشش کی، بالآخر افسران کی جانب سے چار لاکھ سرکاری معاوضے کی یقین دہانی کے بعد بلک سڑک کو مشتعل عوام سے خالی کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ چین پور پولیس اسٹیشن علاقہ کے ہاٹا مہادائچ شاہراہ پر پیش آیا، جب چین پور کے سربٹ گاٶں کی چالیس سالہ رہائشی اوشا دیوی اپنی بیٹی کے سسرال داماد اور بیٹی سے ملاقات کرنے جارہی تھی۔

مکر سنکرانتی تہوار کے موقع پر اپنے ہی گاٶں کے ایک لڑکے کے ساتھ بائک سے جا رہی تھی، تبھی ہاٹا مہادائچ لنک روڈ پر ایک ٹریکٹر سے تصادم ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی خاتون کی موت ہوگئی اور بائک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.