ETV Bharat / city

سال نو کے آغاز پرمرکزی حکومت کا انوکھا تحفہ

author img

By

Published : Jan 4, 2020, 10:48 AM IST

Updated : Jan 4, 2020, 12:01 PM IST

سال نو کے آغاز پربھارتی عوام کو مرکزی حکو مت کی جانب سے دئے گئے انوکھے تحفے سے عوام پریشان ہے، ریلوے کرایے میں اضافہ کا سب سے زیادہ اثر غریبوں کے جیب پر پڑا ہے، مگر مرکزی حکومت نے نئے سال پر جس طرح سے مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر کے جو بڑا تحفہ دیا ہے عوام کو اس کی بالکل بھی امید نہیں تھی۔

railway fare hike
سال نو کے آغاز پرمرکزی حکومت کا انوکھا تحفہ

ملک میں ایک طرف جہاں لوگ نئے سال 2020 کے آغاز کا جشن منا رہے تھے، تو وہیں سال نو کے آغاز پر مرکزی حکومت نے ریلوے کرائے میں اضافہ کر کے عوام کو نئے سال کا تحفہ پیش کیا۔

بھارتی ریلوے کی بات کریں تو یہاں روزانہ ڈھائی کروڑ کے قریب لوگ سفر کرتے ہیں۔اب عام عوام کو پہلے کے بنسبت ٹکٹ میں زیادہ پیسے دینے ہوں گے جو کچھ اس طرح سے ہے۔

جنرل کوچ کے ٹکٹ میں ایک پیسے فی کلو میٹر کا اضافہ ہوا ہے تو اس کا مطلب، اگر ہم دو ہزار کلومیٹر کا سفر کرتے ہیں تو اس میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح اگر ہم بغیر اے سی سلیپر کا کرایے پر نظر ڈالیں جس میں 2 پیسے فی کلو میٹر کا اضافہ ہوا ہے تو دو ہزار کلومیٹر کے لئے 40 روپے بڑھ گئے ہیں۔ اے سی کلاس میں چار پیسے فی کلو میٹر کرایہ بڑھا ہے، اس کا مطلب ہے اگر دو ہزار کلومیٹر جائیں گے تو 80 روپے کا اضافہ ہوا۔

ریلوے کرایے مین اضافہ کا سب سے زیادہ اثر غریبوں کے جیب پر پڑا ہے، مگر مرکزی حکومت نے نئے سال پر جس طرح سے مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر کے جو بڑا تحفہ دیا ہے عوام کو اس کی بالکل بھی امید نہیں تھی۔ اس ضمن میں ارریہ کی عوام نے ای ٹی وی بھارت سے بڑھے کرایہ کو غریب مخالف بتاتے ہوئے کرایہ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی کارکن نوید اکرم نے کہا کہ نئے سال پر پہلی جنوری کو ہی مودی حکومت نے عام آدمی کی جیب کو زور کا دھکا دیا ہے، کیا بے روزگاری نوجوانوں کے لئے کم تھی، پیاز پیٹرول کی بڑھی قیمتیں کم تھی جو ایک بار پھر سے ریل کرایہ میں اضافہ کر غریبوں کو پریشان کیا جانے لگا۔

جوکی ہاٹ سے رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے مودی حکومت کے فیصلے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کرائے میں اضافے کا فیصلہ بالکل عوام مخالف ہے، مودی نے جھوٹے وعدے کر کے عوام کو بےوقوف بنا کر تخت حاصل کی ہے، مرکزی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے بڑھائے گئے کرایہ کو واپس لے۔

سماجی کارکن جسیم الدین نے کہا کہ کیا وزیراعظم کو عوام کی تکلیف دکھائی نہیں دے رہی، ہماری تکلیف کا ذرا بھی خیال انہیں نہیں ہے۔ جدیو کے ضلع صدر آشیش پٹیل نے کہا کہ باہر کے ملکوں میں جب اشیاء میں اضافہ ہو رہا ہے تو اس کا اثر یہاں بھی پڑ رہا ہے، کرایہ بڑھنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ٹیچر جنید اکرم نے کہا مہنگائی کی وجہ سے ہم پیاز نہیں خرید رہے، تیل نہیں خرید رہے اب ایک ستم اور جو ریل کرایہ میں اضافہ ہو گیا۔عوام سمجھ رہی تھی نیا سال میں حکومت عوام پر کچھ رحم دکھائے گی مگر ایسا نہیں ہوا، ہم پھر بھی اچھے دنوں کے آنے کی امید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سی ایم ایس ملازم کو گولی مار کر تین لاکھ روپئے لوٹ لیے گئے

جدیو یوتھ کے ضلع صدر معراج حسن نے کہا کہ کرایہ تو نہیں بڑھنا چاہیے، مرکزی حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

Intro:ارریہ : ریل کرایہ بڑھنے سے عوام پریشان

ارریہ : ملک میں جہاں ایک عوام نئے سال 2020 کے آغاز کا جشن منا رہی تھی تو اسی دن یعنی سال نو کے دن ہی مرکزی حکومت ریلوے کرایا میں اضافہ کر عوام کو نئے سال کا سوغات پیش کی. ریلوے کی بات کریں تو یہاں ہندوستان میں روزانہ دہائی کروڑ کے قریب لوگ سفر کرتے ہیں. اب عام عوام کو پہلے کے بنسبت ٹکٹ میں زیادہ پیسے دینے ہوں گے جو کچھ اس طرح سے ہے. جنرل کوچ کے ٹکٹ میں ایک پیسے فی کلو میٹر کا اضافہ ہوا ہے تو اس کا مطلب ہے اگر ہم دو ہزار کلومیٹر کا سفر کرتے ہیں تو اس میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے. اگر ہم نان اے سی سلیپر کا کرایہ دیکھتے ہیں جس میں 2 پیسے فی کلو میٹر کا اضافہ ہوا ہے تو دو ہزار کلومیٹر کے لئے 40 روپے بڑھ گئے ہیں. اے سی کلاس میں چار پیسے فی کلو میٹر کرایہ بڑھا ہے، اس کا مطلب ہے اگر دو ہزار کلومیٹر جائیں گے تو 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے.

Body:ریلوے کرایہ بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر غریبوں کے جیب پر پڑا ہے، مگر مرکزی حکومت نے نئے سال پر جس طرح سے قیمت بڑھا کر تحفہ دیا ہے عوام کو اس کی بالکل بھی امید نہیں تھی. اس ضمن میں ارریہ کی عوام نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بڑھے کرایہ کو غریب مخالف بتاتے ہوئے کرایہ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

Conclusion:سماجی کارکن نوید اکرم نے کہا کہ نئے سال پر پہلے جنوری کو ہی مودی حکومت نے عام آدمی کی جیب کو زور کا دھکا دیا ہے ہے، کیا بے روزگاری نوجوانوں کے لئے کم تھی، پیاز پیٹرول کی بڑھی قیمتیں کم تھی جو ایک بار پھر سے ریل کرایہ میں اضافہ کر غریبوں کو پریشان کیا جانے لگا. جوکی ہاٹ کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے کہا کہ مودی حکومت کے فیصلے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کرایا بڑھائے جانے کا فیصلہ بالکل عوام مخالف ہے، مودی جی نے جھوٹے وعدے کر کے عوام کو بےوقوف بنا کر تخت حاصل کی ہے، مرکزی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کر بڑھائے گئے کرایہ کو واپس لے. سماجی کارکن جسیم الدین نے کہا کہ کیا وزیراعظم کو عوام کی تکلیف دکھائی نہیں دے رہی، ہماری تکلیف کا ذرا بھی خیال انہیں نہیں ہے. جدیو کے ضلع صدر آشیش پٹیل نے کہا کہ باہر کے ملکوں میں جب اشیاء میں اضافہ ہو رہا ہے تو اس کا اثر یہاں بھی پڑ رہا ہے، کرایہ بڑھنا کوئی نئی بات نہیں ہے. ٹیچر جنید اکرم نے کہا مہنگائی کی وجہ سے ہم پیاز نہیں خرید رہے، تیل نہیں خرید رہے اب ایک ستم اور جو ریل کرایہ میں اضافہ ہو گیا. عوام سمجھ رہی تھی نیا سال میں حکومت عوام پر کچھ رحم دکھائے گی مگر ایسا نہیں ہوا، ہم پھر بھی اچھے دنوں کے آنے کی امید کرتے ہیں. جدیو یوتھ کے ضلع صدر معراج حسن نے کہا کہ کرایہ تو نہیں بڑھنا چاہیے، اس کا جواب اتحاد میں شامل بی جے پی سے پوچھنا چاہئے.

بائٹ....... نوید اکرم، سماجی کارکن ارریہ
بائٹ...... شاہنواز عالم ، رکن اسمبلی جوکی ہاٹ ارریہ
بائٹ..... محمد جسیم الدین، سماجی کارکن ارریہ
بائٹ..... آشیش پٹیل ، ضلع صدر جدیو ارریہ
بائٹ..... جنید اکرم، ٹیچر
بائٹ..... معراج حسن، ضلع صدر، جدیو یوتھ ارریہ
Last Updated : Jan 4, 2020, 12:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.