ETV Bharat / city

حاملہ خاتون کی ہسپتال میں موت

author img

By

Published : Sep 10, 2019, 4:02 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:09 AM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے صدر ہسپتال میں ایک حاملہ خاتون کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد ہسپتال میں خوب ہنگامہ برپا ہوا۔

حاملہ خاتون کی ہسپتال میں موت

اطلاع کے مطابق صدر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی لاپروائی کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون کی موت ہو گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ حاملہ خاتون کو شدید تکلیف کے باعث گذشتہ شب ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا مگر درد کی وجہ سے خاتون رات بھر تڑپتی رہی لیکن اس پر کسی نے توجہ نہیں دی گئی۔

حاملہ خاتون کی ہسپتال میں موت

اہل خانہ کے مطابق صبح صفائی کرنے والی ملازمہ خاتون کی ڈیلیوری کر رہی تھی کہ اس دوران ان کی موت ہو گئی۔ اس معاملے کے بعد ہلاک خاتون کے اہل خانہ نے ہسپتال احاطہ میں زبردست ہنگامہ کیا اور خاتون کی موت کا ذمہ دار ہسپتال انتظامیہ کو ٹھہرایا۔

موقع پر ٹاؤن تھانہ کے ایس ایچ او کنگ کندن نے پہنچ کر معاملے کو قابو میں کرنے کی کوشش کی لیکن اہل خانہ نے ایس ایچ او سے انصاف کا مطالبہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'موقع پر موجود نرس نے خاتون کی ڈیلیوری کی تھی اور اس کی موجودگی میں مذکورہ خاتون کی موت ہوگئی۔'

ہلاک خاتون کا نام سہانہ تھا جو ارریہ بلاک کے بلوات گاؤں کی رہنے والی تھی۔ خاتون کے شوہر آفاق نے ہسپتال انتظامیہ پر لاپروائی برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر یہاں علاج نہیں ہو سکتا تھا تو دوسرے ہسپتال میں ریفر کر دیتے ہم وہاں بہتر علاج کرا لیتے۔'

آفاق نے ہسپتال کی نرس پر الزام عائد کیا کہ 'یہ لوگ رات میں پیسے کا مطالبہ کررہی تھیں مگر اس وقت پیسے نہ ہونے پر صبح دینے کی بات کہی تھی پھر بھی ان لوگوں نے لاپروائی برتی جس سے میری بیوی کی موت ہوگئی جبکہ حاملہ خاتون سے پیدا ہونے والا بچہ زندہ ہے'۔

Intro:صدر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے حاملہ خاتون کی موت

ارریہ : ارریہ صدر ہسپتال ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، صدر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے مریضوں کی موت پر لگاتار ہنگامہ ہوتا رہا ہے، آج ایک پھر اس معاملے کو دہرایا گیا جب ہسپتال میں داخل ایک حاملہ خاتون کی موت ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے ہو گئی ، بتایا جاتا ہے کہ حاملہ خاتون کو شدید تکلیف کے باعث گزشتہ رات ہسپتال کے زنانہ خانہ میں داخل کیا گیا تھا، مگر درد کے مارے خاتون رات بھر تڑپتی رہی مگر ہسپتال کی نرس و دیگر ملازمین نے اس پر دھیان نہیں دیا.

Body:صبح میں ڈلیوری روم کی صاف صفائی کرنے والی ملازمہ نے حاملہ خاتون کی ڈلیوری کر رہی تھی کہ اسی درمیان حاملہ خاتون کی موت ہو گئی، معاملے کے بعد خاتون کے اہل خانہ نے ہسپتال احاطہ میں زبردست ہنگامہ کیا اور خاتون کی موت کا ذمہ دار سیدھے طور پر ہسپتال انتظامیہ پر لگایا. موقع پر ٹاؤن تھانہ کے ایس ایچ او کنگ کندن نے پہنچ کر معاملے کو شانت کرانے کی کوشش کی، اہل خانہ نے وہیں پر ایس ایچ او سے انصاف کی گہار لگائی.

Conclusion:متوفی حاملہ خاتون کا نام سوہانہ ہے جو ارریہ بلاک کے بلوات گاؤں کی رہنے والی ہے، خاتون کے شوہر آفاق نے ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہاں علاج نہیں ہو سکتا تھا تو دوسرے ہسپتال میں ریفر کر دیتے ہم وہاں بہتر علاج کرا لیتے، آفاق نے ہسپتال کے نرس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رات میں پیسے کا مطالبہ کر رہی تھی مگر اس وقت پیسے نہ ہونے پر صبح دینے کی بات کہی تھی پھر بھی ان لوگوں نے لاپرواہی برتی جس سے میری بیوی کی موت ہوگئی. حاملہ خاتون سے تولد بچہ زندہ ہے.

بائٹ..... ڈاکٹر جتیندر پرساد ، سپرڈینٹنٹ، صدر ہسپتال ارریہ
بائٹ..... متوفی حاملہ خاتون کی اہلہ خانہ
Last Updated : Sep 30, 2019, 2:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.