ETV Bharat / city

ارریہ ضلع کلکٹر نے سیلاب سے قبل تیاریوں کا جائزہ لیا - ضلع ارریہ کے کلکٹر پرشانت کمار

ضلع ارریہ کے کلکٹر پرشانت کمار کی صدارت میں منعقد جائزہ میٹنگ میں ضلع کلکٹر نے متعلقہ ایگزیکیٹیوز، انجینیئرز اور عہدیداروں کو خراب پل، پلیا اور سڑک سے متعلق تمام تیاریوں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

District Collector Prashant Kumar
ضلع کلکٹر پرشانت کمار
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 12:25 PM IST

ریاست بہار، ضلع ارریہ کے کلکٹریٹ احاطہ واقع کانفرنس ہال میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی صدارت میں آج رواں سال ممکنہ سیلاب کی تیاری کے لیے متعلقہ ایگزیکیٹیو انجینیئر اور عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں ضلع کلکٹر نے متعلقہ ایگزیکیٹیوز، انجینیئرز اور عہدیداروں کو خراب پل، پلیا اور سڑک سے متعلق تمام تیاریوں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

اس کے علاوہ بارش کی پیمائش کے آلات، موٹر بوٹ، کشتیوں کی دستیابی، ملاحوں کے کرایہ کی ادائیگی، لائف جیکٹس کی دستیابی، مہا جال کی دستیابی، تربیت یافتہ غوطہ خور، سیلاب کی پناہ گاہوں اور اناج کے لیے گوداموں کی نشاندہی کا مکمل طور پر جائزہ لیا۔

جائزہ لینے کے دوران آفات انچارج آفیسر منوج کمار نے بتایا کہ بارش کی پیمائش کی مشینیں تمام سرکل اور بلاک دفاتر میں بالکل صحیح اور درست حالت میں دستیاب ہیں اور مشینیں بہت اچھی طرح سے کام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

چھپرا: دیکھتے ہی دیکھتے گنگا ندی میں ڈوب گئی کشتی

جب بھتیجہ تانا شاہ ہوجائے تو چچا کیا کرے: پشوپتی پارس

گیا: حسن پور گاؤں پختہ سڑک سے محروم، برسات میں لوگ ریلوے ٹریک پر چلنے پر مجبور

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں چلنے والی کشتیوں کی کل تعداد 320 ہے، جبکہ مرمت کی جانے والی کل کشتیاں 70 ہیں۔ ضلع کلکٹر نے تمام سرکل آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ضرورت کے مطابق الاٹمنٹ فراہم کرکے کشتی کی مرمت کروائیں، ساتھ ہی جو موٹر بوٹ خراب ہیں اس کے بدلے نئی موٹر بوٹ کی خریداری کو یقینی بنائیں۔

ضلع کلکٹر نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب شدہ متاثرہ علاقوں میں شناخت شدہ تمام پناہ گاہوں تک پہنچنے والی سڑکوں کا تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے، ضلع میں پشتے کی تعمیر اور سڑک کی مرمتی کا کام بھی بروقت کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.