ETV Bharat / city

ارریہ: کانگریس کارکنان کا دھرنا، مزدوروں کےلیے معاوضہ کا مطالبہ - کانگریس دفتر میں دھرنے پر بیٹھے

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں کانگریس کارکنان نے نتیش کمار حکومت کے خلاف دھرنا دیتے ہوئے مزدوروں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

araria: congress workers protest against nitish kumar

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 7:02 PM IST

کانگریسی کارکنان ضلع کانگریس دفتر میں دھرنے پر بیٹھے، دھرنہ میں ارریہ ضلع کے تمام بلاک و پنچایت کے کارکنان شامل ہوئے اور نتیش حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت مزدور مخالف حکومت ہے، مزدوروں پر ہو رہی زیادتی کسی بھی حال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ویڈیو

کانگریس کے ضلع صدر انیل کمار سنہا نے کہا کہ' لاکھوں کی تعداد میں مہاجر مزدور بھائی دیگر ریاستوں سے بہار واپس آرہے ہیں۔ باہر رہ رہے مزدوروں کا جب دانا پانی ختم ہو گیا اور کوئی مدد کے لیے آگے نہیں آیا تو لاکھوں مزدور پیدل ہی چل پڑے، وہیں کئی مزدور ٹرین، بس، ٹرک، ٹیمپو، رکشا، سائیکل اور دیگر سواری سے اپنے گھر پہنچے، ان کے ساتھ بچے، خواتین، بزرگ اور معذور لوگ بھی تھے۔ ان میں ہمارے کئی مزدور بھائی راستے میں ہی سڑک حادثے کے شکار ہو گئے۔ جو بہت ہی حیران کن ہے۔ سب سے پہلے اس کی جوابدہی طے ہو کہ ان کی موت کا ذمہ دار کون ہے۔

اقلیتی سیل کے ضلع صدر معصوم رضا نے کہا کہ' آج یہ دھرنا دو گھنٹے کا ہے، اگر مزدوروں کو بہار حکومت کی جانب سے مناسب معاوضہ نہیں ملا تو ہم آگے بھی تحریک چلائیں گے، کانگریس پارٹی ارریہ کی جانب سے حسب اوقات مزدوروں کے مدد کے لیے ہمیشہ سے آگے رہی ہے اور ہم آگے بھی کرتے رہیں گے'۔

وہیں محمد شاہد نے کہا کہ بہار حکومت اس کورونا میں مرنے والے لوگوں کے اہل خانہ میں سے ایک کو سرکاری نوکری دی جائے ساتھ ہی مزدوروں کے کھانے پینے کا مناسب نظم کرے۔ اس موقع پر شنکر پرساد شاہ، ڈاکٹر صدر عالم، عبدالمنان انصاری ، عبد السلام، علی حسن، معصوم انصاری، درگانند جھا، ایم اے ایم مجیب، مولانا آفاق عالم پون کمار بنسل ، رام لکھن رام وغیرہ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.