ETV Bharat / city

چاکلیٹ تاجر وکرم کمار کو لوٹنے والے ملزم گرفتار

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 4:40 PM IST

ارریہ میں چاکلیٹ تاجر سے 98 ہزار روپے کے لوٹ معاملے میں نگر تھانہ پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے، پولیس نے واقعہ کو انجام دینے والے منشی سمیت دو نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Accused arrested for robbing chocolate trader
چاکلیٹ تاجر وکرم کمار کو لوٹنے والے ملزم گرفتار

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے نگر تھانہ حلقہ کے ترشولیہ گھاٹ کے قریب واقع قبرستان موڑ پر گذشتہ دنوں دیر شب چاکلیٹ تاجر سے 98 ہزار روپے کے لوٹ معاملے میں نگر تھانہ پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولس نے واقعہ کو انجام دینے والے منشی سمیت دو نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم ابھی بھی پولیس کے پکڑ سے باہر ہے۔

اس ضمن میں ارریہ ایس ڈی پی او پشکر کمار نے آج نگر تھانہ میں پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو معلومات فراہم کی۔

ایس ڈی پی او پشکر کمار نے کہا کہ' گذشتہ 11 نومبر کو کٹیہار کے ایک چاکلیٹ تاجر وکرم کمار نے اپنے ہی اسٹاف کے خلاف نگر تھانہ میں معاملہ درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے منشی پنٹو کمار روپے کلیکشن کا کام کرتے تھے، مگر ان کی نیت خراب ہو گئی اور ایک سازش کے تحت اس نے خود ترشولیہ گھاٹ کے پاس روپے لوٹ لینے کا دھونگ رچا، اس لوٹ پاٹ میں منشی سمیت دو اور اسٹاف بھی ملوث تھے، اسی بنیاد پر پولیس نے معاملہ کی جب تحقیق کی تو معاملہ صحیح پایا اور پھر چھاپہ ماری کر منشی پنٹو کمار سمیت دو اور شخص کو گرفتار کیا۔

ملزم منشی پنٹو کمار نے واقعہ کو انجام دینے کی بات قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس سازش میں ان کے ساتھ کل تین لوگ شامل تھے جس میں سے ایک ملزم ابھی بھی پولیس کے پکڑ سے باہر ہے ایس ڈی پی او پشکر کمار نے کہا کہ ہم لوگ لگاتار چھاپہ ماری کر اس کے تیسرے ساتھی کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد وہ ہمارے گرفت میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:

'کسانوں کی یہ تحریک ملک کا دوسرا شاہین باغ بننے جا رہی ہے'

پشکر کمار نے بتایا کہ یہ معاملہ تھوڑا مشکل تھا کیونکہ تاجر نے خود اپنے ہی اسٹاف پر الزام عائد کیا تھا مگر معاملے کی چھان بین کے بعد شک صحیح نکلا اور پھر سازش کردہ لوگوں کو جلد گرفتاری کر جیل بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.