ETV Bharat / city

قبرستان اراضی پر انٹر کالج کی تعمیر، عوام میں ناراضگی - Nogaja Pir Inter College

اتراکھنڈ کے کاشی پور میں واقع نوگجا قبرستان سے متصل 6 ایکڑ اراضی پر مجوزہ انٹر کالج تعمیر کے تعلق سے مقامی لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے، مزید لوگوں نے اسے قدیم ترین قبرستان بتاتے ہوئے یہاں پر انٹر کالج کی تعمیر پر پابندی عائد کرنے کی بات کہی ہے۔

It is not possible to build an inter-college on the graveyard land
قبرستان اراضی پر انٹر کالج کی تعمیر، عوام میں ناراضگی
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 7:24 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع کاشی پور میں واقع نوگجا قبرستان سے متصل 6 ایکڑ اراضی پر مجوزہ انٹر کالج کے لئے جو کام کیا جا رہا تھا اس تعلق سے کافی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اس بابت کچھ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ' قبرستان سے متصل 6 ایکڑ اراضی قبرستان کی ہے، جو صرف تدفین کے لیے استعمال ہوسکتی ہے، انہوں نے مزید یہ بھی کہاکہ' مسلم انٹر کالج کے منصوبہ سازوں کی نیت اگر صاف ہوتی تو وہ قبرستان احاطے میں انٹر کالج کی تعمیر کے لیے کوئی منصوبہ نہ کرتے۔

قبرستان اراضی پر انٹر کالج کی تعمیر، عوام میں ناراضگی

لوگوں کا مزید یہ بھی کہنا ہےکہ' قبرستان کے علاوہ بھی جگہیں موجود ہیں، جہاں انٹر کالج بنایا جا سکتا ہے اور اس کام میں ہر خاص و عام حصہ لے گا۔

آپ کو بتادیں کہ کاشی پور نوگجا قبرستان کمیٹی اور کچھ شہر کے سماجی کارکنوں نے قبرستان کی 6 ایکڑ اراضی پر 'نوگجا پیر انٹر کالج' کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا، لیکن اس تعلق سے شہر کے بیشتر افراد نے اس معاملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ' قبرستان میں کسی بھی طرح کی کوئی تعمیر نہیں ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: مشن شکتی ابھیان کی شروعات

آپ کو بتادیں کہ' 20 ایکڑ میں پھیلا یہ نوگجا قبرستان 120 برس قدیم ہے اور اس کی اپنی ایک تاریخی حیثیت ہے۔ اس تعلق سے بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ' اب سے سینکڑوں برس قبل نوگجا پیر بابا نے یہاں آکر قیام کیا تھا اور ان کی وفات کے بعد انہیں اسی جگہ دفن کیا گیا تھا اسی کے بعد سے اس جگہ کو قبرستان کے لیےمختص کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.