ETV Bharat / city

گستاخ رسول نرسنگھا نند سرسوتی کا بائیکاٹ کرنا چاہیے

کاشی پور شہر کے مفتی ذوالفقار خان نعیمی نے کہا کہ یتی نرسنگھانند سرسوتی جیسے شخص کا صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ ملک کے ہرامن پسند شخص کو بائیکاٹ کرنا چاہیے تاکہ ملک میں امن و امان اور بھائی چارہ کو باقی رکھا جاسکے۔

Mufti Zulfiqar Khan Naeemi of Kashipur city
کاشی پور شہر کے مفتی ذوالفقار خان نعیمی
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 7:58 PM IST

اتراکھنڈ کے کاشی پور میں گستاخ رسول یتی نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر نرسنگھانند کے بائیکاٹ کا پوسٹر چسپاں کیا۔

کاشی پور شہر کے مفتی ذوالفقار خان نعیمی

مقامی لوگوں نے حکومت ہند سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کے جرم میں نرسنگھانند کو فوراً گرفتار کرکے سخت سے سخت قانونی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

شہر کے مفتی ذوالفقار خان نعیمی نے کہا کہ نرسنگھانند سرسوتی جیسے لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ملک کے امن وچین کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں فتنہ وفساد پھیلانے کی دہشت گردانہ کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کا صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر امن پسند آدمی کو بائیکاٹ کرنا چاہیے اور ملک کو ایسے شرپسند لوگوں کی دہشت گردانہ فکر سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے، تاکہ ملک میں امن و امان اور بھائی چارہ باقی رہے اس لیے حکومت وقت کو ایسے شخص کے خلاف جلد از جلد کاروائی کرکے اس کو سخت سے سخت سزا دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.