ETV Bharat / city

کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل - ای ٹی وی بھارت

متحدہ کسان مورچہ کی کال پر کرنال کے اناج منڈی (کسان مہا پنچایت کرنال) میں ایک مہا پنچایت کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگا دی ہے۔

Hr_kar_04_4_dist_me_internet_band_photo_7204690
کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر کئی اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 8:29 AM IST

Updated : Sep 7, 2021, 9:24 AM IST

کرنال: ریاست ہریانہ کے کرنال میں کسان آج جمع ہو کر لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج کریں گے۔ متحدہ کسان مورچہ (Sanyukt Kisan Morcha) کی کال پر اناج منڈی (کسان مہا پنچایت کرنال) میں ایک مہا پنچایت کا اہتمام کیا جائے گا۔ کسانوں کے مطابق وہ مہا پنچایت کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے کرنال منی سیکٹریٹ کا گھیراؤ کریں گے۔ کسانوں کے اس پروگرام کے پیش نظر ضلع انتظامیہ محتاط دیکھ رہی ہے۔

Hr_kar_04_4_dist_me_internet_band_photo_7204690
کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر کئی اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل

مہا پنچایت کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہو، اس لیے انتظامیہ نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کی انٹرنیٹ سروس بھی آج رات سے بند کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، ہریانہ حکومت کسانوں کے اس پروگرام کے بارے میں بھی بہت محتاط نظر آرہی ہے۔

کرنال کے علاوہ، ہریانہ حکومت کوروچھتر، جیند، کیتھل اور پانی پت میں انٹرنیٹ سروس اور پیغام (میسیج) رسانی کی خدمات بھی بند کرے گی۔ یہ خدمات 6 ستمبر کی 12 بجے رات سے 7 ستمبر کی 12 بجے رات تک بند رہیں گی۔

اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے ریپڈ ایکشن فورس (karnal rapid action force) کا ایک دستہ بھی طلب کیا ہے۔ ایک دستے میں تقریبا 620 جوان شامل ہیں۔ چندی گڑھ اور دہلی (Delhi-Chandigarh Route Diversion) سے آنے والی گاڑیوں کا راستہ بھی انتظامیہ نے تبدیل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کسان کی آواز کے سامنے اقتدار کا تکبر نہیں چلتا: پرینکا

ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہے کہ متعدد قریبی اضلاع کے ایس پی اور ہزاروں پولیس ملازمین کو بھی کرنال میں سیکریٹریٹ گھیراؤ کی وجہ سے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز کسان رہنما گرنام سنگھ چڈونی سمیت کئی کسان رہنماؤں نے بھی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی، لیکن اس میں کوئی حل نہیں نکلا۔ جس کے بعد کسانوں نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ کسان کل یعنی آج سیکرٹریٹ کا گھیراؤ ضرور کریں گے۔ جس میں نہ صرف ریاست بلکہ دیگر ریاستوں کے کسان بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ زرعی قوانین سے اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کو نقصان ہوگا: برق

کسانوں کو ہر قربانی کے لئے تیار رہنا ہوگا: راکیش ٹکیت

دوسری جانب کسان رہنما گرنام سنگھ چڈونی (Gurnam Singh Charuni) نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ ہریانہ کے کسان منگل 7 ستمبر کو صبح 10 بجے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کرنال کی نئی اناج منڈی پہنچیں۔ جہاں سیکریٹریٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں سیکرٹریٹ کا گھیراؤ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Last Updated : Sep 7, 2021, 9:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.