ETV Bharat / city

تلنگانہ: الکٹریسٹی اسٹور میں آتشزدگی - کریم نگر ضلع کے الکٹریسٹی اسٹور میں آگ

کریم نگر ضلع کے الکٹریسٹی اسٹور میں آگ لگنے کی وجہ سے کئی درجن بجلی کے ٹرانسفارمرس جل کر خاکستر ہوگئے تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

A fire broke out in an electricity store in Karimnagar district
تلنگانہ: الکٹریسٹی اسٹور میں آتشزدگی
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 4:06 PM IST

ریاست تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے این پی ڈی سی ایل دفتر کے قریب الکٹریسٹی اسٹور میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاجس میں کئی درجن بجلی کے ٹرانسفارمرس جل کر خاکستر ہوگئے تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈس کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابو پایا، اس واقعہ میں ہوئے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

وزیر جی کملاکر، ضلع کلکٹر ششانک، کمشنرپولیس کملاسن ریڈی اور دیگر نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔

محکمہ بجلی کے عہدیداروں نے کہا کہ اس اسٹور کے قریب بجلی کے تار، ٹرانسفارمرس کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ پہلے ناگرکرنول ضلع کے سری سیلم پاور اسٹیشن کے چوتھے یونٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.