ETV Bharat / city

Kargil Vijay Diwas: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دورہ کرگل منسوخ - ہائی الٹیچود وار فیئر اسکول

کارگل وجے دیوس کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دراس دورہ خراب موسم کے سبب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

رام ناتھ کووند
رام ناتھ کووند
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 10:21 AM IST

Updated : Jul 26, 2021, 1:09 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "خراب موسم کی وجہ سے صدر کا طیارہ سرینگر کے ہوائی اڈے سے پرواز نہیں کر سکا۔ محکمے موسمیات کے اطلاع کے مطابق زوجلا پاس پر موسم زیادہ خراب ہے اور ہوائی سفر ممکن نہیں ہے۔ اس وجہ سے اُن کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔"

اُن کا مزید کہنا ہے کہ "اب صدر جمہوریہ گلمرگ کے دورے پر ہیں۔ وہ وہاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ ہائی الٹیچود وار فیئر اسکول (High Altitude Warfare School) میں کارگل جنگ کے دوران ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔"

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دورہ کرگل منسوخ

قابل ذکر ہے کہ سنہ 2019 میں بھی صدر جموریہ کو اس تقریب میں شرکت کرنی تھی تاہم سرینگر ہوائی اڈے پر موسمی صورتِ حال خراب ہونے کی وجہ سے وہ تقریب میں حصہ نہیں لے پائے تھے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب صدر جموریہ لداخ کا دورہ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:

اس سے قبل سنہ 2017 میں وہ لداخ کے دورے پر آئے تھے اور انہوں نے وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے ملاقات کی تھی۔
واضح رہے صدر جمہوریہ کو کارگل وجے دیوس کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر لداخ میں واقع دراس میں کارگل وار میموریل پر 1999 کی کارگل لڑائی کے دوران بھارتی افواج کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

Last Updated : Jul 26, 2021, 1:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.