ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں واقع اناؤ کے گینگ ریپ متاثرین کے چاچا مہیش سنگھ رائے بریلی جیل میں بند ہیں۔ ان سے ملاقات کے لیے متاثرہ، اس کی ماں، چاچی اور وکیل مہندر سنگھ سے رائے بریلی جیل جا رہے تھے کہ
راستے میں گروبکھش گنج کے پاس ایک ٹرک نے زور دار ٹکر ماردی۔ اس میں متاثرہ کی والدہ اور اس کے چاچی کی موت ہوگئی، جب کہ ریپ متاثرہ اور ان کے وکیل مہندر سنگھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ان لوگوں کو زخمی حالت میں پہلے رائے بریلی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن حالات دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں لکھنؤ ٹراما سینٹر ریفر کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق رائے بریلی میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم مخالف سمت میں ہوا تھا۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ اس حادثے کو محض ایک ایکسیڈنٹ نہیں کہا جائے گا، کیونکہ یہ حادثہ جان بوجھ کرایا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور ٹرک کے مالک کو گرفتار کیا۔ پولیس اس معاملے میں تحقیقات کررہی ہے۔