ریاست اترپردیش، ضلع کانپور میں تھانہ بجریہ کے علاقہ میں پولیس اور میڈیکل ٹیم کے خلاف پتھراؤ کے معاملے میں پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لیا ہے اور دیگر افراد کی تلاش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ کانپور کے بجریہ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک میڈیکل اور پولیس کی ٹیم نے کورونا ٹیسٹ کے لیے گئی تھی جہاں مقامی لوگوں نے ان پر پتھراؤ کردیا تھا۔
اس کے بعد پولیس نے سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے علاقے میں نیم فوجی دستے اور پی اے سی کو تعینات کردیا تھا۔ ڈی آئی جی نے کارروائی کے لیے سخت ہدایات دیے تھے۔
سی او تریپوراری پانڈے نے کہا کہ اس معاملے میں این ایس اے اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ پھر سے کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔