ETV Bharat / city

پولیس لائن میں بیرک کی چھت منہدم، ایک سپاہی ہلاک - کانپور میں ایک سپاہی ہلاک

ملبے میں ابھی بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زخمیوں کو کان پور کے ہیلٹ اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔ اس حادثے میں سپاہی اروند کی موقع پر دردناک موت ہوگئی ہے۔

پولیس لائن میں بیرک کی چھت منہدم،
پولیس لائن میں بیرک کی چھت منہدم،
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 3:12 AM IST

کانپور تھانہ علاقہ میں واقع پولیس لائن میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک بیرک کی چھت اچانک گرگئی۔ چھت کے نیچے دبنے سے ایک سپاہی کی موت ہوگئی، جبکہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوراً ہیلمیٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہلاک شدہ سپاہی کا نام اروند بتایا جارہا ہے۔

پولیس لائن میں بیرک کی چھت منہدم،

جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کے لیے کئی ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ ملبہ ہٹانے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن سے کئی جے سی بی اور کئی گاری منگائے گئے ہیں۔ جو راحتی کام میں لگے ہیں۔ راحتی کام کے لیے پولیس کی کئی ٹیمیں بھی لگی ہوئی ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسر بھی موقع پر موجود ہیں۔ افسران کی دیکھ بھال میں راحت کام مسلسل جاری ہے۔ ابھی بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زخمیوں کو کان پور کے ہیلٹ اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔ اس حادثے میں سپاہی اروند کی موقع پر دردناک موت ہوگئی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے زخمیوں اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.