کانگریس نے 'آو ایک دیا جلاۓ' پروگرام منعقد کرکے قومی اتحاد کا پیغام دیا جبکہ اس پروگرام میں سابق مرکزی وزیر پرکاش جیسوال نے بھی شرکت کی۔
کانپور میں دیوالی کے موقع پر دیوالی ملن کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور اس پروگرام میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہوئے۔
اس موقع پر سب کو مل کر رہنے اور نفرتوں کو ختم کرنے کی ترغیب دی گئی۔
کانگریس پارٹی پچھلے بیس برس سے یہ پروگرام منعقد کر رہی ہے جس کا مقصد مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں یکجہتی پیدا کرنا ہے۔