ETV Bharat / city

کانپور: پُرتشدد معاملہ کے ملزمین کی رہائی کے لئے بجرنگ دل کا احتجاج - کانپور ای ٹی وی بھارت خبر

کانپور میں پیش آئے پُرتشدد معاملہ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ای رکشہ چلانے والے افسر احمد پر چند شدت پسند لوگوں نے معمولی واقعہ کے بعد ان پر حملہ کردیا اور ان پر جے شری رام کہنے کے لئے دباؤ بھی ڈالا تھا-

ملزمین کی رہا ئی کے لئے بجرنگ دل کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 2:39 PM IST

اترپردیش کے شہر کانپور میں پیش آئے پُرتشدد معاملے میں پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اس گرفتاری کو لے کر بجرنگ دل سے وابستہ لوگوں نے ڈی سی پی کے دفتر کو گھیر کر احتجاج کرنا شروع کردیا۔ لیکن پولیس اپنے موقف پر ابھی تک قائم ہے۔

ملزمین کی رہا ئی کے لئے بجرنگ دل کا احتجاج

دراصل کانپور کے برا علاقے کے پُرتشدد معاملے میں کل دیر رات پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمین راہل، امن اور راجیش کو گرفتار کیا تھا۔

اس گرفتاری کو لے کر بجرنگ دل سے جڑے لوگوں نے گرفتاری کو غیر قانونی بتاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کرنا شروع کردیا۔

بجرنگ دل کے کارکنان نے ڈی سی پی ساؤتھ کانپور کے دفتر کو گھیرلیا، نعرہ بازی کی اور پولیس پر ملزمین کو چھوڑنے کا دباؤ بنانے لگے۔ لیکن پولیس نے فی الحال کسی طریقے سے ان لوگوں کو اپنے دفتر کے باہر سے ہٹادیا ہے۔ اور اپنی قانونی کارروائی کے موقف پر ابھی تک قائم ہے۔
اس معاملے کو لے کر ہندو فرقہ پرست تنظیم بار بار مشتعل ہورہی ہے اور پولیس کی قانونی کارروائی پر سوال اٹھارہی ہے۔

مزید پڑھیں:کانپور میں مسلم شخص کی بے رحمی سے پٹائی، جے شری رام کہنے پر بھی مجبور کیا گیا

فرقہ پرست تنظیموں کی جانب سے جو شکایت لکھائی گئی ہے اس پر کارروائی کرنے کے لئے پولیس پر دباؤ بنایا جارہا ہے۔ لیکن پولیس حقیقت کی روشنی میں تحقیقات کرکے کارروائی کرنے کی بات کہہ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.