ETV Bharat / city

واضح گائیڈ لائن نہ ہونے کے باعث عازمین حج میں تشویش - ایک لاکھ 75 ہزار عازمین حج نے فارم بھرا

کورونا وائرس وبا کے پیش نظر رواں برس بھارت سے حج پر جانے والے تمام عازمین، حج بیت اللہ کا سفر کرنے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ سعودی حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی واضح گائیڈ لائن بھی نہیں آئی ہے۔

گذرتے وقت کے ساتھ عازمین حج میں تشویش
گذرتے وقت کے ساتھ عازمین حج میں تشویش
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 6:28 PM IST

Updated : Jun 10, 2020, 11:07 PM IST

بھارت سے ہر برس تقریبا دو لاکھ عازمین حج مکۃ المکرمہ و مدینۃ المنورہ کا سفر کرتے ہیں، رواں برس بھی تقریبا ایک لاکھ 75 ہزار عازمین حج نے فارم بھرا ہے۔

گذرتے وقت کے ساتھ عازمین حج میں تشویش

عازمین حج نے دو قسطوں میں دو لاکھ ایک ہزار روپے حکومت کے کھاتے میں جمع کرائے ہیں لیکن کورونا وائرس وبا کے سبب سعودی حکومت نے حج پر جانے والے تمام ممالک کے کوٹے کو منسوخ کردیا۔

حج کمیٹی کے قومی صدر نعیم الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ' حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر مقصود نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ رواں برس سعودی حکومت نے حکومت ہند سے صرف دس ہزار حجاج کرام کو بھیجنے کا کوٹہ مختص کیا ہے۔'

اس بیان کے پیش نظر بھارت سے حج کو جانے والے سبھی حجاج کرام کا یہ خیال ہے کہ شائد اس دس ہزار کی لسٹ میں ان کا بھی نام آئے۔

حج کمیٹی کے قومی صدر نعیم الدین صدیقی کے پاس اس تعلق سے عازمین حج کے مسلسل فون آرہے ہیں اور وہ یہ پوچھ رہے ہیں کہ ان کا نام اس دس ہزار کی لسٹ میں شامل ہے کہ نہیں۔

وہیں دوسری جانب یہ باتیں بھی کہی جا رہی ہیں کہ عازمین حج کے جو روپے حکومت کے کھاتے میں جمع کیے گئے ہیں اور دس ہزار کی لسٹ میں ان کا نام نہیں آتا ہے تو ان کے جمع روپے کا جو انٹرسٹ بنتا ہے وہ کس کے اکاؤنٹ میں جائے گا، جو کروڑوں روپے ہو رہا ہے۔

Last Updated : Jun 10, 2020, 11:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.