ETV Bharat / city

دلی سے ڈبروگڑھ جانے والی پہلی ٹرین کانپورپہنچی - train from Delhi to Dibrugarh

دہلی سے 36 مسافرکانپور پہنچے اور کانپور سے ڈبروگڑھ کے لئے 22 مسافر روانہ ہوئے ہیں۔ سبھی مسافروں کو آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

first train from Delhi
first train from Delhi
author img

By

Published : May 13, 2020, 12:34 PM IST

پچاس دن سے دلی میں کانپور کے رہنے والے پھنسے ہوئے لوگ کانپور آنے کا انتظار کر رہے تھے اور کانپور میں ڈبروگڑھ کی طرف جانے والے مسافر گھر جانے کے انتظار میں بے چین تھے۔

جب پہلی ٹرین دہلی سے ڈبروگڑھ کے لیے روانہ ہوئی تو دہلی میں پھنسے 36 مسافر کانپور آئے اسی طرح سے کانپور میں پھنسے ہوئے 22 لوگ ڈبروگڑھ کی طرف روانہ ہوئے ان سبھی مسافروں کو جو دلی سے آئے تھے انہیں سوشل ڈسٹنس کے ساتھ سینیٹا ئز کیا گیا۔

دلی سے ڈبروگڑھ جانے والی پہلی ٹرین پہنچی کانپور

ان کی تھرمل اسکریننگ کی گئی اس کے بعد انہیں پلیٹ فارم سے باہر جانے کی اجازت ملی۔

اسی طرح سے جو مسافر کانپور سے روانہ ہو رہے تھے انہیں پلیٹ فارم پر آنے سے پہلے سینیٹایز کیا گیا۔ انکی تھرمل اسکریننگ کی گئی ان کے موبائل چیک کیے گئے۔ جن کے موبائل پر آروگیا سیٹو ایپ ڈاؤن لوڈ تھا انہیں ہدایت دی گئی اور جن کے موبائل پر آروگیا سیٹو ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں تھا ان کے موبائل پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرایا گیا۔ بنا آروگیا سیٹو ایپ کے کسی بھی مسافر کو سفر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

کانپور سے ڈبروگڑھ جانے والے مسافر راجیش کمار نے بتایا کہ وہ یہاں میڈیکل کی پڑھائی کر رہے ہیں۔ دو ماہ سے پریشان تھے۔ اب ڈبروگڑھ جانے کی اجازت ملی ہے۔ اسے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

دو مہینے سے نئی شادی شدہ ایک خاتون جو اپنے میکے ہولی کے تیوہار پر آئی تھی پھنسی ہوئی تھی اسے اب اپنے سسرال جانے کو مل رہا ہے وہ بے حد خوش ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے موبائل پر آروگیا سیٹو ایپ پہلے سے ہی ڈاؤن لوڈ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.