کانپورمیں ایک بار پھر پولیس کا شبیہ خراب کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ چاکیری پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک غریب معذور خاتون نے پولیس اہلکاروں پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس خاتون کی بیٹی کوڈھونڈنے کیلئے کچھ ماہ سے پولیس اس خاتون سے ہر دفعہ ڈیزل کے نام پر ڈھائی ہزار روپے لیتی رہی۔
اس کے باوجود نہ تو اس خاتون کی بیٹی بازیاب ہوسکی اور نہ ہی کوئی ملزم پکڑا گیا۔ اس سے تنگ آکر خاتون نے ایس ایس پی سے شکایت کی۔ اس کے بعد ایس ایس پی نے اس معاملے کا نوٹس لیا اور کیس کی تحقیقات کا حکم دیا۔
اس خاتون کی 15 سالہ بیٹی کو ایک ماہ قبل ٹھاکر نامی شخص نے اغوا کیا تھا۔ جس کی چکری پولیس نے ایف آئی آر تو درج کرلیا ۔ لیکن تفتیش کرنے کیلئےپولیس خاتون سے بیٹی ڈھونڈنے کے نام پر ہر بار ڈھائی ہزار روپئے کا ڈیزل زبردستی بھروایا جاتا تھا۔ کارروائی نہیں کی جانے پر خاتون نے ایس ایس پی سے شکایت کی ہے۔
جیسے ہی یہ معاملہ ایس ایس پی کے علم میںآیا ایس ایس پی نے فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسی کے ساتھ ہی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی بیٹی کی بازیابی کے احکامات بھی دئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس پر عائد الزامات کی تحقیقات کرنے کاحکم دیا۔