پولیس ذرائع نے بتایا کہ منیش نامی ایک شخص نے بدھ کو سوشل میڈیا پر کانپور میں چار مشتبہ مریض پائے جانے کی اطلاع وائرل کر دی تھی۔ اس خبر سے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پورے کانپور میں عام لوگوں میں افراتفری مچ گئی تھی۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے چیف میڈیکل افسر(سی ایم او) نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے وضاحت کی تھی۔
افواہ پر توجہ نہ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو سی ایم او کانپور کی اطلاع پر کلیان پور تھانے میں متعلقہ شخص کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انل کمار نے بتایا کہ بدھ کو ای شخص نے کورونا وائرس کے حوالے سے جھوٹی افواہ پھیلائی تھی۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جارہی ہے۔