کانپور کے چیف ترقیاتی افسر جوگندر سنگھ کے مطابق سوچھ بھارت کے تحت ان لوگوں کو بیت الخلاء ملے گا جو کھلے میں بیت الخلاء جاتے ہیں۔
ان کے مطابق ضلع کانپور کو بیت الخلاء کے لیے 41.55 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔
کانپور دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ضلع کے ہر گھر میں بیت الخلاء بن جائے گا تو ضلع میں صاف صفائی کا دیگر شہروں سے الگ ہی مقام رہے گا۔