ETV Bharat / city

کانپور سانحہ پر زخمی بیٹھور تھانہ انچارج کوشلیندر پرتاب سنگھ نے کیا کہا؟ - کانپور سانحہ

چوبے پور تھانے علاقے کے بیکرو گاؤں میں دو جولائی اور تین جولائی کی درمیانی شب میں پولیس اور ملزم وکاس کے تصادم میں زخمی ہوئے بیٹھور تھانہ انچارج کوشلیندر پرتاب سنگھ کو ہوش میں آنے کے بعد موقع واردات کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری پلاننگ سے ملزم واقف تھا جس کی وجہ سے ہم اپنے ٹرگیٹ تک کو نہیں دیکھ پارہے تھے۔

Koshlinder Pratab Singh who injured in Kanpur tragedy
کانپور سانحہ پر زخمی بیٹھور تھانہ انچارج کوشلیندر پرتاب سنگھ
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 9:30 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور تھانے علاقے کے بیکرو گاؤں میں دو جولائی اور تین جولائی کی درمیانی شب میں جب پولیس کی ٹیم پچاس کیسز میں ملوث ملزم وکاس دوبے کو گرفتار کرنے گئی تھی تو پولیس نے جیسے ہی گاؤں میں داخل ہونے کے بعد وکاس دوبے کی گیھرا بندی کی تو پہلے سے ہی وہاں پر گھات لگائے بیٹھے وکاس دوبے اور اس کے گینگ کے لوگوں نے پولیس پر اچانک حملہ کر دیا تھا۔

کانپور سانحہ پر زخمی بیٹھور تھانہ انچارج کوشلیندر پرتاب سنگھ نے کیا کہا؟

رات کے وقت ملزم وکاس دوبے کو پولیس کے جانب سے دبش دیئے جانے کی اطلاع وکاس دوبے کو پہلے سے معلوم ہوچکی تھی، جس کی وجہ سے ملزم اور اسکے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کرنے کی تیاری پہلے ہی کر رکھی تھی۔

جس کی وجہ سے بیٹھور تھانہ انچارج کوشلیندر پرتاب سنگھ بھی ملزم وکاس دوبے کے حملہ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور ہوش آنے کے بعد موقع واردات کے بارے میں انھوں نے بھی اپنا بیان درج کرایا ہے جس پر پولیس ٹیم کاروائی کر رہی ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں ملزم وکاس دوبے کے دو ساتھیوں کو تصادم کے دوران ہی مار دیا تھا اور آج ایک ساتھی کو پیر میں گولی مار کر گرفتار کیا ہے، وہیں چوبے پور تھانہ انچارج ونے تیواری کو معطل کر دیا گیا ہے اور اے ڈی ایم کے زیر نگرانی میں اب اس پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.