اطلاع کے بعد پولیس نے سبزی فورخت کرنے والے کو فورا حراست میں لے کر اسے سخت ہدایات دی کہ وہ گھر میں رہے۔
ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ سریش قاضی ٹولہ کا رہائشی ہے گلی گلی ٹھیلے لے کر سبزی فروخت کررہا ہے۔ جو کورونا مثبت کا رشتہ دار ہے۔
یہ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ فوری طور پر پولیس تھانہ کو اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد پولیس ٹیم نے کو پتہ چلا کہ وہ شیخانہ محلے میں سبزیاں فروخت کررہا ہے۔ پولیس وہاں پہنچ کر اس کا پاس ضبط کر لیا اور اسے ہدایت کی کہ وہ گھر پر ہے بالکل بھی باہر نہ نکلے۔
سبزی فروش سے پولیس کو پتہ چلا کہ اس کا ایک بھائی بھی سبزی فروخت کرتا ہے تو پولیس نے اس کا پاس بھی ضبط کر لیا اور اسے بھی گھر میں رہنے کی ہدایت کیں۔
ایس ڈی ایم شیلیش کمار نے بتایا کہ سبزی فروشوں کا بھتیجا تھانہ علاقے پوروا میں رہتا ہے۔ جو 28 مارچ کو راجستھان سے واپس آیا تھا اور تحقیقات کے دوران وہ کورونا سے متاثر تھا۔ اس سبزی فروش کا بھائی رویندر کچھ دن قبل اپنے بھتیجے سے ملنے گیا تھا۔ اس کی اطلاع ملنے پر اس کا نمونہ جانچ کے لیے بھیجا گیا اور اور اسے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔