ETV Bharat / city

یادگیر: ہر ہفتہ ویکسین میلہ کے تحت ویکسینیشن کا انعقاد - News Yaadgeer

کرناٹک کے یادگیر میں لوگوں کے درمیان ویکسین لگانے کے لئے ہر چہار شنبہ کو ویکسینیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں محکمۂ صحت کے عملہ کے علاوہ سرکاری اساتذہ کرام، بلدیہ سے جوڑے لوگ عوام الناس کو بیدار کررہے ہیں۔

kr_bid _01 _statement _bite _Kaur 10022
kr_bid _01 _statement _bite _Kaur 10022
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 4:56 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے محکمۂ صحت کی جانب سے ویکسین لگایا گیا۔ اس کے لئے محکمۂ صحت کی طرف سے لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے تیاری کی گئی تھی۔ ویکسین انچارج ڈاکٹر ونیتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق ہر چہار شنبہ کو ویکسین میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

ویکسین میلہ کے لئے 15 سے 16 ٹیمیں بناکر شہر کے مختلف وارڈس میں اٹھارہ سال سے زائد عمر کے مردو خواتین کو مفت ویکسین دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل ایک ہی دن میں 1256 لوگوں کو ویکسین دی گئی ہے۔
اس کام میں سرکاری ٹیچر، آنگن واڑی ٹیچرس، محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران بھی محکمۂ صحت کے عملہ کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر ونیتا نے کہا کہ آج ہم شہر میں پانچ مقامات پر ویکسین کیمپ لگارہے ہیں اس میں سے ایک کیمپ سرکاری بیڑی دواخانہ ہے جہاں ہفتے کے سات دن ویکسین دینے کی سہولت رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کرناٹک: انسداد گئو کشی قانون کے خلاف ریاست گیر مہم چلائی جائے گی

اس مرکز میں اتوار کے علاوہ بھی سرکاری تعطیل کے باوجود بھی ویکسین دینے کی سہولت رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بسوانت مندر، آثار محلہ، لکشمی مندر اور شانتی نگر ان مقامات پر ویکسین دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.