خیال رہے کہ ہرس برس 15، 16،17 ذی قعدہ کو درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ میں عرس شریف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جو رواں برس 8،7 اور 9 کو منعقد ہونے والا ہے۔ لیکن کورورنا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے محدود پیمانے پر عرس کا اہمتام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں درگاہ کے سجادنش ڈاکٹر خسرو حسینی نےکہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہے جس کی وجہ سے رواں برس عرس شریف کو محدود پیمانے منایا جائے گا۔ اس دوران ملک بھر سے عرس کے تقریب کے موقع پر زائرین کو گلبرگہ نہ آنے کی اپیل ہے۔
رواں برس صرف درگاہ کے خانوادہ کی ہی شرکت کر نے کی اجازت رہے گی۔ 6 جولائی بروز منگل شام 4 بجے سے 10 جولائی بروز جمعہ شام 4 بجے تک عوام کو زیارت کے لیے درگاہ شریف بند رہے گی۔ جبکہ رواں برس ملکی سطح پر لاگا یا جانے والی نمائش خواجہ بازار کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
درگاہ میں کرایہ پر دیا نے والے کمروں کو بند کر نے کا اعلان کیاگیا ہے۔ ہر برس یہاں پر عرس شریف کے موقع ملک بھر سے زائر ین شرکت تھے۔ اس پر زائرین کو آنے سے منانہ کیاگیا۔ اس سال عرس شریف کو محدود پیمانے پر منایا نے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔