ریاست کر ناٹک کے ضلع گلبرگہ شہر کی صاف صفائی میں لاپرواہی برتنے کے خلاف ای ٹی وی بھارت کی جانب خبر شائع کی گئی تھی۔ جس کے بعد گلبرگہ سٹی کارپوریشن کمشنر نے فورا یہاں کے علاقوں کا جائزہ لیا جن میں ہفت گنبد، درگاہ روڈ، کے بی این یونیورسٹی روڈ، اور دیگر محلوں صفائی ستھرائی کے لئے کارپوریشن ملازمین پر زور دیا۔ اس موقع پر انھوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ' ای ٹی وی بھارت کے جانب سے انھیں شہر محلوں کی خستہ حالی کا پتہ چلا۔
ساتھ ہی انھوں نے گلبرگہ شہر کی عوام سے اپیل کیا کہ وہ اپنے محلوں کو صاف و شفاف رکھنے کے لئے ذمہ دار بنیں اور کارپوریشن کا بھی تعاون کر یں۔ اپنے گھروں کی گندگی راستوں پر نہ ڈالیں۔ آپ کے محلے میں روزانہ کارپوریشن کی گاڑی آتی ہے،کچرا اسی گاڑی میں ڈالیں۔
مزید پڑھیں: بنگلور کارپوریشن انتخابات، سپریم کورٹ کی روک
گلبرگہ شہر کو صاف و شفاف بنانے کے لئے عوام اپنی ذمہ دار ی سمجھ کارپوریشن کا ساتھ دیں اور اپنے محلوں اور شہر کو پاک و صاف بنانےکے لیے تعاون کریں۔