ETV Bharat / city

گلبرگہ: رکشا چلانے والوں کا حکومت سے مطالبہ

کورونا وائرس کے دوران ہوئے لاک ڈاؤن کے سبب بے شمار افراد غربت و مفلسی سے دوچار ہوئے ہیں۔ انہیں افراد میں رکشا چلانے والے مزدور بھی شامل ہیں جن پر کسی کی نظر نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کسی کی جانب سے انہیں کسی طرح کی مدد فراہم کی جارہی ہے۔

گلبرگہ : رکشہ چلانے والوں کا حکومت سے مطالبہ

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 6:05 PM IST

ریاست کر ناٹک کے ضلع گلبرگہ میں رکشا کھینچ کر روزی روٹی کمانے والے افراد لاک ڈاؤن کے بعد مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک جانب جہاں مزدور دانہ دانہ کے محتاج ہوئے، کام کاج بند ہونے کے سبب انہیں اپنے اپنے گھروں کو لوٹنا پڑا، ایسے میں رکشا چلانے والے افراد کو بھی بے حد کسم پرسی کا سامنا رہا۔

گلبرگہ : رکشہ چلانے والوں کا حکومت سے مطالبہ

گلبرگہ شہر میں رکشا چلا کر اپنی زندگی گزارنے والے افراد سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ملاقات کر کے ان کے حالات اور ان کی پریشانیوں اور دیگر مسائل سے واقفیت کے لیے ان سے بات چیت کیں۔

انہوں نےکہا کہ' لاک ڈاؤن کے دوران انہیں نہ تو حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی مدد ملی اور نہ ہی اب حکومت کی طرف سے ان کے لیے کچھ خاص مددکی یقین دہانی کرائی گئی ہے'۔

انہوں نے مزید کہاکہ'حکومت کے جانب سے رکشا کھینچنے والے اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیوز کو حکومت کی جانب سے مالی امداد کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن اب تک انہیں کچھ بھی نہیں ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ' لاک ڈاؤن کے دوران ہم بے روزگاری کے سبب فاقہ کشی پر مجبور ہوئے'۔

مزید پڑھین: کرناٹک مسلم ایمپلائز ایسو سی ایشن کی سالانہ ڈائری 2021 کا اجراء

گلبرگہ شہر میں رکشا چلانے والوں میں زیادہ تعداد بزرگ افراد کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ' پورے دن میں سو دو سو روپے کمانا بھی مشکل ہورہا ہے، اپنی ان پریشانیوں کے پیش نظر رکشہ چلانے والوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ' حکومت ان کا مالی تعاون کرے، تاکہ روزگار نہ ملنے پر وہ دو وقت کی روٹی کے لیے کسی کے محتاج نہ ہوں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.