یادگیر رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اس وقت میں لوگ گھروں سے اشد ضرورت ہو تب ہی گھر سے باہر نکلیں۔ ماسک لگائیں، سیناٹزر اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کو قابو میں پانے کے لئے ہم سب کو اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:
کرناٹک میں 48,296 نئے کووڈ-19 کیسز اور 217 اموات
انہوں نے کہا کہ اگر ہم لاپرواہی برتیں گے تو ہمارے ضلع میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لئے میں یادگیر کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حکومت کی جانب سے بتائے گے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔