کئی طلبہ کے ایجوکیشن لون زیر التواء ہیں۔ کئی طلبہ اپنے ایجوکیشن لون کے لیے یہاں چکر لگا رہے ہیں، مگر یہاں کے ذمہ داران سے کوئی کسی طرح کی معلومات نہیں مل پا رہی ہے۔ تین سو سے زائد طلبہ کے ایجوکیشن لون فی الحال زیر التواء ہیں اور ابھی تک بنگلور آفس کو روانہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔
آج کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ گلبرگہ دفتر کے سامنے کئی طلبہ نے ناراضگی کا اظاہر کرتے ہوئے جلد سے جلد ان کے مطالبے کو پورا کرنے کی گزارش کی۔