ریاست کرناٹک گلبرگہ ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا متاثرین کے ابتدائی روابط میں آنے والے افراد کو کورنٹائن میں رکھنے کے لئے شہر کے ہوٹلوں کو تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے پیش نظر شہر گلبرگہ کے جملہ 48 ہوٹل لارج کے ذمہ داران کو ضلع صحت وخاندانی بہبود نے اپنے ہوٹلز لارجز کو انتظامیہ کے حوالے کرنے کے احکام جاری کیے۔
ضلع مجسٹریٹ شرت بی نے یہ احکام جاری کئے۔
وبائی امراض قانون 1897اور ڈیزا سٹرمینجمنٹ قانون 2005 کی دفعات کے تحت یہ احکام جاری کیے گئے ہیں۔
ہوٹل، لارج کی تفصیل اس طرح ہے۔ جہاں متاثرین کے روابط میں آنے والوں کو کورانٹین کیا جائےگا۔
کالینگاڈیلکس لارج، اورینٹ لاج، جگموہن لارج، انیتھی لارج، انڈیا پیالیس،، سٹی پارک، گولڈاایجنسی، سنٹرل پارک، پریوارلارج، آئشور یہ کمفورٹس، کے بی این لاج، ہیرٹیج ان، عثمانیہ ریسڈینسی، اے آر گریندریسڈینسی، اور دیگر ہوٹلوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔