ریاست کرناٹک کا ضلع گلبرگہ ایک تاریخی شہر ہے۔ یہاں اردو زبان و ادب کے کئی نامور شاعر و ادبی شخصیات نے آنکھیں کھولیں۔
ریاست کے نیشنل پی یو کالج کے لکچرر وممتاز ادیب ونقاد ڈاکٹر انیس صدیقی کی خدمات کے اعتراف میں ریاستی حکومت کی جانب سے انہیں یوم اساتذہ کے موقع وزیر اعلی ایس آر بوممبئ کے ہاتھوں اردو بیسٹ لکچرار ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
اس موقع پر شہر کے سماجی، ملی، تعلیمی اور مذہبی تنظیموں و اداروں کے ذمہ داروں کی جانب مسرت کا اظہار کر تے ہوئے ڈاکٹر انیس صدیقی کو تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا.
اس موقع پر ڈاکٹر انیس صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کر تے ہوئے کہاکہ کرناٹک میں پہلی دفعہ ریاستی حکومت کی جانب سے کسی اردو لکچرار کو بیسٹ اردو لکچرار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر انیس صدیقی گذشتہ 30 سالوں سے اردو ادب اور تعلیمی میدان میں خاموشی کے ساتھ بے لوث خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔
انھوں نے اردو ادب میں صرف ریاستی سطح پر ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ اب تک ڈاکٹر انیس صدیقی کے 7 سے زائد تحقیقی وتنقیدی کتابیں منظر عامپر آچکی ہیں۔ انھوں کرناٹک اردو اکیڈمی میں بھی اپنی خدمات انجام دی ہے۔ اسکے علاوہ مستقل طورپر وہ اردو لکچرر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیے رہے ہیں.مزید پڑھیں:
گلبرگہ: بارگاہِ شیخ دکن میں آثارِ مبارک کی زیارت
ریاستی حکومت کی جانب سے انھیں اردو کے بیسٹ لکچرار ایوارڈ سے نواز جانے پر حیدرآباد کرناٹک کے اردو دانوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر انیس صدیقی کو مبارک پیش کی ہے۔