ETV Bharat / city

'گلبرگہ ڈپٹی کمشنر نے عوام کی توہین کی'

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 11:38 AM IST

گلبرگہ میں مختلف مسلم تنظیموں کے ذمہ دارون نے ضلع ڈپٹی کمشنر سے لاک ڈاؤن کے متعلق گائیڈ لائینز پر گفتگو کرنے اور ایک میمورنڈم دینے کے لیے ان کے دفتر گئے تھے لیکن دو گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد بھی ضلع ڈپٹی کمشنر نے ملاقات نہیں کی۔ بلکہ آفس کے پیچھے کے دروازے سے گھر لوٹ گئیں۔

gulberga district deputy commissioner did not meet all party leaders
گلبرگہ ڈپٹی کمشنر نے عوام کی توہین کی

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں مختلف مسلم تنظیموں کے ذمہ داروں کی جانب سے گلبرگہ ضلع ڈپٹی کمشنر وی وی جیوتھسنا کو میمورنڈم دینے کے لیے ان کے دفتر پہنچے تھے۔ لیکن ضلع کمشنر نے ان سے ملاقات کیے بغیر ہی آفس کے پیچھے کے دروازے سے چلی گئیں۔ اس کی وجہ سے تنظیموں کے ذمہ داروں نے ضلع افسران کے سامنے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نائب کمشنر کے اس عمل کو خود کی توہین قرار دیا۔

گلبرگہ ڈپٹی کمشنر کے خلاف ناراضگی

اس موقع پر تنظیموں کے ذمہ داروں نے بتایا کہ شہر میں گذشتہ روز ضلع ڈپٹی کمشنر کی جانب اچانک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے دوکانداروں کے ساتھ زیادتی کر کے دوکانیں بند کروائیں جبکہ اس سے پہلے نائٹ کرفیو رات 9 بجے سے صبح 5 پجے تک تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن کے متعلق حکومت کی گائیڈ لائینز کیا ہیں، اسی کے متعلق گفتگو کرنے اور لوگوں کے مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے تنظیموں کے ذمہ داروں نے ضلع کمشنر کو میمورنڈم دینے کے لیے ان کے آفس آئے تھے۔ لیکن آفیس میں دو گھنٹوں سے انتظار کر نے کے باوجود بھی گلبرگہ ڈپٹی کمشنر نے ملاقات نہیں کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایک ضلع کے ذمہ دار ہو نے کے باجود بھی عام لوگوں کے کی شکایت کو سنے بغیر پیچھے کے دروازے سے چلے جانا یہ ایک ذمہ دار آفسیر کی علامت نہیں ہوسکتی۔ سرکاری آفیسر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام کی شکایت کو سننے کے بعد اس کا ازالہ کرے۔

ضلع ڈپٹی کمشنر کے اس رویے کی وجہ سے کل جماعت کے ذمہ داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے اس افسر کو تاکید کی جائے یا پھر ان کو ان کے عہدے سے برخاست کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.