اس موقع پربینک ملازمین نے کہاکہ' مرکزی حکومت ملک کے تمام بینکوں کو پرائیوٹ کر رہی ہے جس سے تمام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کیونکہ سرکاری بینکوں کے توسط سے ہی غریب، مزدور اور کسان استفادہ کر تے ہیں۔
آج مرکزی حکومت اپنی من مانی کر تے ہوئے ہر شعبہ کو صنعت کاروں کے ہاتھ فروخت کر نے کا کام کررہی ہے۔ اس نجکاری سے سب سے بڑا نقصان نوجوانوں کو پہنچے گا۔ کیونکہ نوجوان اپنی صلاحیت سے سرکاری بینکوں میں نوکری پانے کے لیے پڑھائی کرتے ہیں۔ نجکاری کے بعد ان نوجوان کا مستقبل کیا ہوگا۔ اس لیے مرکزی حکومت سرکاری بینکوں کو پرائیوٹ نہ کرے۔اس موقع پر گلبرگہ ضلع کے بینک ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔