الکریم بیت المال کی خدمات کو سماجی تنظیموں نے خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اس کی سراہنا کی ہے۔ اس موقع پر سماجی کارکن حید رعلی باغبان نے کہا کہ یہ بہت ہی اچھی خدمات الکریم بیت المال کے گروپ کی جانب سے کی جارہی ہے۔ آج کے اس نازک دور میں سماجی خدمات کو انجام دینا قابل تعریف ہے۔ خصوصاً نوجوانوں کے ایک گروپ کا شہر میں غریبوں، بیواؤں کی امداد کے لیے خدمات انجام دینا واقعی خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'آج ملک بھر میں کورونا وبا سے ہر شخص پریشان ہے۔ ایسے میں غریبوں، بیواؤں، یتیموں کا خیال کر تے یوئے یہ گروپ اپنی خدمات کو انجام دینے کے لیے آگے آیا ہے، ان کی جتنی کی تعریف کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اسی طرح اور بھی نوجوانوں کو اپنے اپنے علاقوں میں سماجی خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے جو گلبر گہ شہر میں الکریم بیت المال کی جانب سے انجام دی جارہی ہے۔'
واضح رہے کہ الکریم بیت المال علاقہ میں گھر گھر پہنچ کر نا قابل استعمال اور ناکارہ اشیا جیسے ردی پیپرز، پرانے کپڑے اکٹھا کر کے اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے غریبوں کی مدد کرتے ہیں۔ اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ اس گروپ کا تعاون کریں تاکہ یہ گروپ مستحق لوگوں کی زیادہ سے زیادہ امداد کر سکیں۔