کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے سنتراش واڑی وارڈنمبر 28 میں سماجی کارگزار محمد لیاقت پٹیل کی جانب سے عوام کے لیے مفت آئی کیمپ منعقد ہوا جس میں مفت چشمہ تقسیم کیا گیا۔
اس دوران محمد لیاقت پٹیل نے کہا کہ آنکھ خدا کی دی ہوئی نعمت ہے۔ انسان کے لیے سب سے اہم اس کی آنکھ ہے۔ اگر انسان کی آنکھ نہیں ہے تو اس دنیا کی ساری چیزیں اندھیری ہو جاتی ہے۔
انسان کی جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے۔ اس کی آنکھیں کمزور ہونے لگتی ہیں۔ وہ اپنی مصروف زندگی میں اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتا۔ اس لئے انہوں اپنے وارڈ نمبر 28 کے کئی بزرگوں اور نوجوانوں کو مفت آنکھ چیک کیمپ میں مفت گلاس تقسم کیا۔
مزید پڑھیں: یادگیر: ہوائی فائرنگ معاملہ میں بی جے پی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ محمد لیاقت پٹیل ہمیشہ سماجی خدمات میں آگئے رہتے ہیں۔ انہوں نے یہاں پر لاک ڈاون اور کورونا وائرس کے دوران کئی افراد کی مدد کی ہے، جس سے یہاں کی عوام ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔