ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں معذور لوگوں کو مفت بس پاس فراہم کرنے اور دیگر مطالبات کے متعلق کرناٹک معذور تنظیم اور ایم آر ڈبلو، وی آر ڈبلو تنظیم کی جانب سے راماپوری سرکل سے ضلع کمشنر آفیسر تک احتجاجی جلوس نکالا۔
اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معذوروں کو دی جانے والی سہولیات پوری طرح سے انہیں فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ ہر سال کے ایس آر ٹی سی بس پاس کی سہولت فراہم کی جاتی تھی لیکہ اب اس سہولت میں تبدیلی لائی گئ ہے، جس سے کئی معذوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معذوروں کو دی جانے والی سہولیات کے لئے افسران پوری طرح تعاون کر یں تاکہ معذور افراد کو سرکاری دفتروں کے چکر نہ لگانا پڑے۔ اس کے تنظیم نے علاوہ سال 2021 کے لئے بھی مفت بس پاس کی سہولت فراہم کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے ضلع کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔