ETV Bharat / city

یادگیر میں کورونا ٹیسٹ کیمپ - ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں کورونا ٹیسٹ کے خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔

Corona test camp held at Yadgir
یادگیر میں کورونا ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 1:44 PM IST

ضلع یادگیر کے علاوہ تین تعلقہ جات میں بھی اس خصوصی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شاہ پور، شورا پور اور گرمٹکل تعلقہ شامل ہے۔ یادگیر شہر میں تین مقامات پر اس کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ لکشمی نگر، عزیز کالونی ، کولی واڈہ میں کورونا ٹیسٹ کے خصوصی کیمپ لگائے گئے۔

لکشمی نگر کیمپ میں 67 لوگوں نے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 61 لوگوں کی رپورٹ منفی آئی اور 6 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ عزیز کالونی میں 45 لوگوں نے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 38 لوگوں کی رپورٹ منفی اور 7 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اسی طرح کولی واڈہ میں 88 لوگوں نے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 79 لوگوں کی رپورٹ منفی اور 9 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ویڈیو

شاہ پور میں تین کیمپ لگائے گئے جن میں سے جملہ 133 لوگوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس میں سے 122 لوگوں کی رپورٹ منفی آئی اور 11 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی۔ شورا پور تعلقہ میں چار کیمپ لگائے گئے جن میں سے 221 لوگوں نے ٹیسٹ کروائے جس میں سے 185 لوگوں کی رپورٹ منفی اور 36 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اسی طرح گرمٹکل میں ایک کیمپ لگایا گیا جن میں 52 لوگوں نے ٹیسٹ کروائے اور 52 لوگوں کے رپورٹ منفی آئی ہے۔

یادگیر تحصیلدار چنا ملپا نے لکشمی نگر کیمپ میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی کیمپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کیمپ کا انعقاد عمل میں آ یا ہے، جس میں محکمہ صحت کے ذمہ داران کے علاوہ محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران تعاون کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.