ETV Bharat / city

مسلسل بارش سے فصلیں تباہ

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے کئی دیہاتوں میں بھیما ندی کے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب کئی ایکڑ کی فصلیں تباہ و برباد ہو چکی ہیں۔

مسلسل بارش سے کئی فصلیں تباہ
Continuous rains destroyed many crops
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 7:49 PM IST

ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے دیہات نیکل میں ہزاروں ایکڑ کی کھیتی میں ندی کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے کئی کھیت تالاب میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ویڈیو

کھیتوں میں دیکھنے پر دور دور تک صرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔

کھیتوں کی فصلیں تباہ و برباد ہو چکی ہیں۔

محبوب نامی مقامی کسان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دس سے بارہ سالوں میں پہلی بار اس طرح ندی کا پانی دیہات میں داخل ہوا ہے، جس کی وجہ سے چار سے پانچ ہزار ایکڑ زرعی زمین پر موجود فصلیں برباد ہو چکی ہیں۔

گاؤں کے کسانوں کو ہزاروں روپے کا نقصان ہوا ہے اور فی الحال گاؤں کے کسان بہت پریشان حال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی اکثر فصلیں جوار اور کپاس کی تھی، جو پوری طرح ختم ہو چکی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بعد کسان پریشانی سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے تبھی بارش کے قہر نے انہیں پوری طرح توڑ کر رکھ دیا۔

کسانوں نے ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے سرکاری مدد دینے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.