ETV Bharat / city

گلبرگہ سے ایمس برانچ کی منتقلی علاقے کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ - سابق گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رکن اضغر چلبل

گلبرگہ سے ایمس کی برانچ کو ہبلی دھارواڑ ضلع منتقل کیے جانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے سابق گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رکن اضغر چلبل نے کہا کہ گلبرگہ کی ترقی کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما کو متحد ہوکر آواز بلند کرنی چاہیے۔

Former Gulberga Development Authority member Asghar Chalbal
سابق گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رکن اضغر چلبل
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 8:01 PM IST

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ سے ایمس کی برانچ کو ہبلی دھارواڑ ضلع منتقل کیے جانے کی وجہ سے گلبرگہ کے لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

سابق گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رکن اضغر چلبل

گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اضغر چلبل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں نے عرصہ دراز سے مشہور علاقے گلبرگہ کے کئی ایک اہم دفاتر اور ترقیاتی کاموں و پرجیکٹو ں کو دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس کے خلاف علاقے کے عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے غذائی مرکز، سینٹر فار ایکسیلینسی، ٹیکسٹائیل پارک، ریلوے ڈویژن اور اب آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کو ہبلی دھارواڑ ضلع میں منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جو اس علاقے کے عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گلبرگہ کی ترقی کے لیے اس علاقے کے تمام بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی سمیت دوسرے رہنماؤں کو ایک ساتھ مل کر مرکزی حکومت پر دباو بنانا چاہیے کہ وہ اپنے اس فیصلے کو واپس لے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.