اس موقع پر محکمہ بلدیہ کے عملہ نے گلپوشی و شال دے کر ان کا استقبال کیا۔ کارگزار کمشنر مجلس بلدیہ یادگیر نے تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سابق کمشنر رمیش کام کرتے تھے اسی طرح میں بھی بہتر کام کرنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے اسٹاف سے مخاطب ہو کر کہا کہ اپنا اپنا کام وقت پر اور پوری ایمانداری سے کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں صاف صفائی اور عوامی بنیادی مسائل کا حل میری پہلی ترجیح ہوگی۔