یہ حادثہ آگولائی کے پاس ڈھانڈنیہ گاؤں کے پاس پیش آیا۔ حادثے میں 13 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ تین لوگوں نے ہسپتال میں علاج کے دوران دم پوڑ دیا۔
حادثے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہیں۔ زخمیوں کا جودھ پور کے متھراداس ماتھر ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
حادثے کے بعد جودھ پور ضلع کلکٹریٹ نے جودھ پور کے متھراداس ہسپتال اور مہاتما گاندھی ہسپتال کو الرٹ پر رکھ دیا ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں 6 خاتون اور 9 مرد اور ایک بچہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق تقریبا ایک بجے ایک منی بس جیسلمیر ہوتے ہوئے آگولائی کے پاس جودھ پور کی جانب جا رہی تھی اور ایک بولیرو میں پورا خاندا ایک تعزیتی اجلاس میں شامل ہونے کے لیے آگولائی سے جیسلمیر کی جانب جا رہا تھا۔ اسی دوران دونوں میں بھڑنت ہو گئی۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو امبولینس سے ہسپتال لایا گیا۔ حادثے کے بعد موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی۔
فی الحال حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ جودھپور پولیس اس معاملے کی جانچ میں لگی ہے۔
حادثے کے بعد وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔